+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 09 2023 19:33:51
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 5/10 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 9415/20 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  ٹیکس پیڈ مال کے۔  جبکہ مارچ کے سودے 9450/55 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارکیٹ میں فل الحال پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جن لوگوں نے مارچ کے سودے لئے ہوئے ہیں ان کو ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ ضرور کرنی چاہیے۔  اگرچہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے لیکن سٹے کی مارکیٹ میں مارکیٹ اوپر نیچے ضرور ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کا سٹہ بہت بڑی مقدار میں ہوا ہے اور زیادہ تر جن لوگوں نے مارچ کے سودے خریدے ہوے ہیں ان 15/20 فیصد لوگ ہیں جو مارچ کی آخری تاریخ کو پیمنٹ بھیج کر مال پیڈ کرائیں گے باقی اسی فیصد لوگوں نے مال پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مال فارغ کرنا ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کی ہزاروں گاڑیوں کے سودے ہوے ہوے ہیں اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کا کم از کم آدھا مال یا تو لوڈ ہو کر دوکانداروں کے پاس چلا جائے یا پھر آدھا مال اپریل میں ٹرانسفر ہو تب بات بنے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور یونائیٹڈ مل سے جو لوڈنگ ہو رہی ہے وہ پیڈ مال کی لوڈنگ ہورہی ہے۔ مارچ کے سودے سارے کے سارے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ دوسری جانب ابھی تک اپریل کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر بڑے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک مارچ کے سودوں میں کوریکشن نہیں آتی اپریل کے سودوں کی خریداری نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سٹے کے کام میں تھوڑی سی انٹری غلط ہو جائے تو آدمی چال سے آؤٹ ہو جاتا ہے۔ ہر بال پر چھکا مارنا ضروری نہیں ہوتا۔ جب سٹے کے کام میں ایک دفعہ اچھا منافع مل رہا ہو تو اسے فارغ کر کے کچھ دن ریسٹ ضروری ہوتی ہے۔ جس نے نقد میں چینی لی ہوتی ہے اسے تو فرق نہیں پڑتا وہ دو ماہ انتظار بھی کر لے گا اور جس نے فارورڈ کے سودے خریدے ہوتے ہیں اس کو یکم اپریل کو مال کو کلئیر کرنا ہوتا ہے اس لئے فارورڈ کا کام کرنے والوں کو ایک دفعہ مال بیچ کر نفع کھرا کرنا چاہئے پھر جب دوبارہ مارکیٹ چلنے لگے تب روپیہ مہنگا لے لینا بھی کوئی حرج والی بات نہیں ہوتی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سال بہت بڑی تیزی والا سال ہے لیکن یہ تیزی یک دم نہیں آے گی۔ چونکہ اس میں بہت بڑی تعداد میں سٹہ ہوتا ہے اس لئے اپ ڈاؤن ضرور آتے رہیں گے۔  یہ کالم ہم نے خصوصی طور پر ان لوگوں کیلئے لکھا ہے جن کے پاس 8700 سے 9000 والے سودے پڑے ہوے ہیں اور وہ پرافٹ ٹیکنگ نہیں کر رہے ہیں۔  پرافٹ ٹیکنگ سے قمر مضبوط ہوتی ہے جہاں اچھا لگے وہاں دوبارہ خریداری کر لے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی ایسا کام ہے بعض اوقات مل والے پندرہ پندرہ دن مال نہیں بیچتے اور جہاں کہیں ملرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے چپ کر کے کسی ڈیلر کو کم ریٹ میں سودا پکڑا جاتے ہیں۔