+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 22 2023 13:03:29
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 400 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور ہائبرڈ 22000 سے 24200 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بیوپاری حضرات  کولڈ سٹور والے مال خریدنے جائیں تو 20000 ریٹ دیتے ہیں جبکہ بیچنے جائیں تو 19000 ریٹ دیتے ہیں۔ نئ مرچ فیصل آباد منڈی میں 22000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ تیزی کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب انڈیا بھی مارکیٹ مزید گرم ہے۔ 10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور تیجہ ڈیلکس 240 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں گنٹور منڈی میں انڈین کرنسی میں۔