+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 17:13:30
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3900/4000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ سبی والی جوار 4500 روپیہ من جیسے حالات ہیں ملتان منڈی میں۔  گاہکی اچھی ہے۔  

ہائبرڈ جوار ملتان میں گنگا اور لائن وغیرہ 288 جبکہ پرولائن جوار 314 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے

سدا بہار جوار اوکاڑہ 5800 روپیہ من جبکہ ملتان منڈی میں 5500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی سدا بہار جوار ملتان منڈی میں 5200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سدا بہار جوار کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی ڈیمانڈ شروع ہوئی ہے سدا بہار جوار کی گاہکی اگست تک رہتی ہے۔ مال اتنے زیادہ نظر نہیں آ رہے ہیں چونکہ پچھلے سال لوگوں نے سدا بہار جوار میں نقصان کیا تھا اس لیے اس دفعہ اتنا اسٹاک نہیں ہوا۔ جنہوں نے پچھلے سال والی جوار سنبھال لی تھی وہ نقصان سے بچ گئے بلکہ اس وقت پرافٹ میں ہیں۔ فل الحال سدا بہار کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔