+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 19:14:10
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10550 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 10650 تک ہوے ہیں جبکہ مئی کے سودوں کی 11425 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہک بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔  کل لاہور ڈی سی او کمپلیکس میں ایک میٹنگ ہے جس کی کریانہ ایسوسی ایشن، شوگر ڈیلرز اور ملوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب سے بھی ایک میٹنگ ہے جس میں چینی کے متعلق تمام معاملات پر بات چیت ہو گی۔  اس خبر کا مارکیٹ نے مثبت اثر لیا ہے اور مارکیٹ میں گاہک بن گیا ہے۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔