+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 05 2023 15:33:59
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 6700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی کے ریٹ 6900 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ ابھی فل الحال موسم کے پیچھے چلے گی مارکیٹ۔ جہاں دھوپ نکلے گی وہاں مارکیٹ کمزور ہوا کرے گی اور جہاں بارش والا موسم بنے گا وہاں مارکیٹ بہتر ہو جایا کرے گی۔ فل الحال ہاڑو فصل یعنی سمر کراپ چل رہی ہے۔ مین فصل جو تھل کے علاقوں میں ہوتی ہے وہ 15 اگست کے بعد آے گی۔ اصل مندہ تیزی کا انحصار تھل والی فصل پر ہو گا۔ تھل میں بھی کاشت اچھی ہے۔ تاہم فصل شروع ہوتے وقت ہی پتا چلے گا موسم کیسا ہے کیونکہ فصل شروع ہونے کے ٹائم پر مون سون کی بارشوں کا وقت بھی ہوتا ہے۔