+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 22 2023 12:37:10
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس ایس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں گودام سے ڈیلیوری 14300 روپیہ من تک ہیں۔ جبکہ پورٹ ڈیلیوری 14200 میں بھی مل جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پورٹ پر 60/70 کنٹینر لگے ہوے ہیں۔ صرف بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ڈیلیوری میں تاخیر ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے بکنگ کے بھاؤ 1040/45 ڈالر موصول ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 13000 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے جہاں سپلائی لائن بحال ہوئی مارکیٹ نیچے آ سکتی ہے۔