+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2023 15:49:23
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں رشین چیکو گولڈن مال انتہائ کم ہیں۔ سفید مالوں کی مارکیٹ 10 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے۔ سفید مال 1/2% دال والے 290 میں کام ہو گئے ہیں۔ ریگولر کوالٹی 260/275 جیسا مال ویسا بھاؤ۔ سفید مالوں میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چھے لاٹوں میں پانچ لاٹیں تو ہلکے سفید مال نکل آتے ہیں۔ پھر وہ نیچے ِبکتے نہیں ہیں۔ ان کی ڈیمانڈ اتنی اچھی نہیں ہے۔ گاہک گولڈن مال پسند کرتا ہے۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے اور 289 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 260/65 گودام 270/275 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ 10 روپیہ کلو کمزور ہے۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم بھی مال ہلکی کوالٹی آ رہے ہیں۔ 285/295 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325/330 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ امریکا 9 ایم ایم مال ختم ہیں مارکیٹ میں۔