+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 03 2023 17:23:15
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 13500 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد 13450 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 14075/14100 تک ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے لیکن مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کین کمشنر نے جو 12 شوگر ملوں کو لوڈنگ کیلئے نوٹس جاری کئے البتہ بعد میں 10/15 دن کا ٹائم بھی دے دیا۔ یہ مال پائپ لائن کا حصہ ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کمزور ہو جاے تو اس کے اثرات بڑے خطرناک ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کے مال فارغ ہونگے تو لوگ ملوں کی طرف رجوع کریں گے تو ملیں پہلے ہی اتنی زیادہ مضبوط ہیں جو ہم اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بارڈر بھی بند ہیں اسکی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں خطر ناک حد تک قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ملوں سے لوڈنگ بھی بھرپور ہو رہی ہے۔