Clover Seed | برسیم
Sep 18 2025
Nov 02 2022 16:00:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ 9200 پورٹ جبکہ گودام کے سودے 9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Nov 02 2022 15:57:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 146 روپیہ کلو پہ رکا ہوا ہے۔ نمبر دو کوالٹی 142 جیسے حالات ہیں۔ فل الحال مارکیٹ میں ٹھہراؤ نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ڈائریکٹ بکنگ نمبر ون کی 625 جبکہ نمبر دو 585/90 جیسے حالات ہیں۔ تاہم جو جہاز 21/22 نومبر کو کراچی پورٹ پر آے گا اس میں نمبر ون کوالٹی 595 اور نمبر ٹو کوالٹی 575 ڈالر میں مل جاتا ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 142 تک پڑتا ہے۔ اور نمبر ٹو کوالٹی 137 تک پڑتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے ماہ بہت تگڑی آمد ہوئی ہے پورٹ پر اس لئے پائپ لائن کافی بھر گئی ہے جس کی وجہ سے 21/22 نومبر والے جہاز میں کھل کر کام نہیں ہو رہا ہے۔ .
Nov 02 2022 15:51:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن شام کے اوقات میں مارکیٹ بہتر ہے فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر کرمسن مسور کے 175 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پرچون کوالٹی مال جن کے پاس ہیں ان کا اپنا ریٹ ہے 180/185 روپیہ کلو مانگتے ہیں۔ نپر مسور صرف دو پارٹیوں کے پاس ہے ان کی سیلنگ ہی نہیں آ رہی ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Nov 02 2022 15:49:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس 0.75 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے شام کے اوقات میں اور 137.75 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ جہاز کے مال کے 117 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ حاضر میں مال کم ہیں امپورٹرز کھل کر سیلنگ نہیں دیتے ہیں۔ بکنگ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 02 2022 11:53:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/238 ۔ رشین چیکو کوالٹی 237/248 روپیہ کلو۔ اسٹریلیا 6/7/8 233/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہیں امپورٹ میں۔ کینیڈا 8/9 248/255 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 255 ۔ ترکی 8 ایم ایم 255 روپیہ کلو ۔ امیریکا 9 ایم ایم 330 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔ .
Nov 02 2022 11:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن پورٹ کے مال کے 170 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم سیلنگ کم ہے۔ کرمسن بازار دھارا مال 173/174 اور نپر بھی 174/175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 02 2022 11:46:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے کوئ تبدیلی نہیں ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 02 2022 11:30:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پورٹ 9200 روپیہ من جبکہ گودام 9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ فل حال سیلنگ کھل کر نہیں آتی۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 9800 روپیہ من جبک چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 10600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 02 2022 11:13:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2 روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئ ہے اور 146 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 142.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6400 روپیہ من ملتان 6250 فیصل آباد 6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ پورٹ پر 50 کنٹینر کی ارائول تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 221.5 روپیہ تک ہے انٹر بینک امپورٹ میں۔ .
Nov 01 2022 17:04:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت شام کے اوقات میں 2/3 روپیہ کلو تیز ہوئ ہےاور کرمسن کراچی پورٹ کے مال 170 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نپر مسور کے 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 01 2022 16:36:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 137 روپیہ کلو پر رکی ہوئ ہے شام کے اوقات میں۔ .
Nov 01 2022 16:24:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 9200/9250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 01 2022 16:22:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست تھی۔ سرگودھا منڈی میں بھی 6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Nov 01 2022 13:29:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ 137 روپیہ کلو پر رکی ہوئ ہے۔ نہ کھل کر گاہک خریداری کرتا ہے اور نہ ہی کھل کر بیچ آتی ہے فل حال۔ جہاز والے مال کے 118 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ییلو پیس اکتوبر کے مہینے میں 133 کنٹینر کی آمدن تھی۔ حاضر میں مال کم ہیں جس کی وجہ سے ریٹ زیادہ ہے۔ .
Nov 01 2022 12:12:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن پورٹ کے مال 168/169 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ بازار دھارا مال کے 170 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات کرنے پر انہوں نے بتایا کے فل حال کھل کر سیلنگ نہیں آتی ہے۔ نپر مسور کے 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 220.80 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مسور ثابت کرمسن 585 کنٹینر جبکہ نپر/ نگٹ 43 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Nov 01 2022 11:29:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ گودام 9300 روپیہ من پورٹ 9200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ڈالر انٹر بینک میں نرم ہوا ہے اور 220.80 پیسے تک ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں 326 کنٹینر ایس کیو جبکہ 63 کنٹینر ایف اے کیو کی آمدن تھی۔ .
Nov 01 2022 11:17:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 149 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کے ایم 145 جبکہ تنزانیہ مال 142 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 110 کنٹینر کی آمدن تھی کالا چنا اسٹریلیا کی۔ آج انٹر بینک میں ڈالر کم ہوا ہے اور 220.80 پیسےتک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ مزید بہتر ہوئ ہے اور نومبر دسمبر 625 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ب گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 3247 کنٹینر کی آمدن تھی اکتوبر کے مہینے میں کراچی پورٹ پر جس میں 2348 اسٹریلیا جبکہ 899 کنٹینر تنزانیہ کے ہیں۔ ماہ اکتوبر میں 80568 ٹن کالا چنا Vessel ڈال کر پورٹ پر لگا تھا ۔ آج Vessel کا بقایا 3000 ٹن بھی کلیر ہو جائے گا انشاءاللہ تعالی ۔ چونکہ تھل سے اب 5 گاڑیاں بھی ایک ساتھ نہیں ملتی اور 98 فیصد ضرورت کراچی پورٹ سے ہی پوری ہو رہی ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ماہ اکتوبر میں 50000 ٹن چنا کراچی سے لوڈ ہوا ہے پورے پاکستان کو ۔ اس وقت پورٹ پر 600 کنٹینر آسٹریلیا ۔ تنزانیہ اور Vessel میں سے 6000 ٹن کے برابر مال گوداموں میں موجود ہے ۔یا یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کراچی میں 2 لاکھ بوری سے زائد موجود ہے ۔ تعداد میں غلطی کی گنجائش موجود ہے ۔ .
Oct 31 2022 16:31:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 171/72 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مشین کلین 180 جیسے حالات ہیں۔ آج 4/5 روپیہ کلو کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ نپر مسور 172 میں ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں بکنگ کافی تیز ہو گئی ہے اور 815 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تقریباً 35 ڈالر تیز ہوئی ہے۔ آسٹریلیا میں بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ تاہم کرمسن مسور کی بکنگ رات کو آے گی۔ 815 ڈالر والی کراچی آکر تقریباً 194 روپیہ کلو تک پڑتا ہے اسی لئے اسٹاکسٹ لوکل مارکیٹ سے خریداری کر رہے ہیں کیونکہ لوکل مارکیٹ میں تقریباً 22 کلو تک سستی فروخت ہو رہی ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Oct 31 2022 16:24:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 137 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ کراچی کے گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے جو مال پورٹ پر ا رہے ہیں وہ ڈائریکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ خریدار بھی ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ 12 نومبر کو ایک جہاز پورٹ پر لگنا ہے۔ رشیہ سے فریش بکنگ 480 ڈالر ہے تاہم جہاز کی وجہ سے کوئی نئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی تھوڑی تھوڑی خریداری ہی کرنی چاہیے کیونکہ جب جہاز لگے گا تو مارکیٹ ٹوٹ جائے گی۔ .
Oct 31 2022 16:12:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 228/232 روپیہ کلو ۔ ایتھوپیا 6/7/8 232/236 روپیہ کلو۔ اسٹریلیا 6/7/8 236/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔۔ رشین چیکو پورٹ 232 پورٹ جبکہ گودام 238/240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو مارکیٹ 3/5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کےذرائع کے مطابق فل حال نہ زیادہ کھل کر گاہکی آتی ہے اور نہ زیادہ کھل کر بیچ ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس 240/242 پورٹ گودام 245 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 255 ارجنٹینا 8 ایم ایم 255 جبکہ ترکی 8 ایم ایم 255/258 جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 330 روپیہ کلو ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوئے ہیں۔ .
Oct 31 2022 15:54:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9350 جیسے حالات بن گئے ہیں گودام کے مال کے۔ پورٹ پر 9250 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں چونکہ ایف اے ٹی ایف نے برما کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اس لئے ان کے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے میں مسائل کا سامنا ہے۔ میزان بنک نے برما کے ڈاکیومنٹ کلئیر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ تاہم دوسرے بنک شائد کوئی حل نکال لیں۔ تاہم پریشانی والا معاملہ بن گیا ہے۔ ایک آدھ دن تک صحیح رپورٹ آ جائے گی کہ برما کے مال کے ڈاکیومنٹ کس طرح کلئیر ہونگے .
Oct 31 2022 15:35:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 152 جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 147 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔۔ انٹر بنک میں آج ڈالر تھوڑا کمزور ہوا ہے اور 221.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ آسٹریلیا سے نمبر ون کوالٹی 610 جبکہ سی ایچ کے ایم 570 ڈالر ہے۔ تنزانیہ بھی پاکستان کیلئے 570 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ 610 والا کراچی آکر تقریباً 146 جبکہ 570 ڈالر والا 136/37 تک پڑتا ہے۔ .
Oct 31 2022 11:49:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے پورٹ 164 جبکہ 167 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں کرمسن مسور بازار دھارا مال کے جبکہ نپر مسور 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 31 2022 11:44:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 137 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے ۔ نہ کھل کر سیلنگ آتی ہے اور نہ زیادہ گاہک ہے۔ جہاز والے مال کے 118 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 221.95 پیسے تک ہے لیکن ڈار کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Oct 31 2022 11:32:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 9450 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں گودام کے مال کے پورٹ 9350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 10000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں اور چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 10650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 221.95 روپیہ ہے لیکن ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Oct 31 2022 11:21:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 152 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ سی ایچ کےایم 148 جبکہ تنزانیہ کا کالا چنا 143/144 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 221.95 پیسے تک ہے لیکن ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 6600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 580 ڈالر ہو گئ ہے۔ جبکہ نمبر 1 کوالٹی بھی 615/620 ڈالر تک ہو گئ ہے۔ .
Oct 29 2022 15:55:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن ثابت کراچی مارکیٹ میں پورٹ 166 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ گودام 168/170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پرچون کوالٹی مال 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 29 2022 15:17:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 137 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹ بہت زیادہ اونچا ہونے کی وجہ سے ملر ڈر ڈر کے خریداری کر رہے ہیں۔ .
Oct 29 2022 15:01:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6575 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 151 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 146/47 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 600/10 ڈالر جیسے حالات موصول ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے فصل ڈیمیج ہونے کا اندیشہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 20/25% فصل ڈیمیج ہو چکی ہے۔ اس کے علاؤہ جو مال کراچی پورٹ پر کنٹینر کی صورت میں آئے ہیں بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ جو 11 نومبر کو سنگا پور پہنچے گا اس کے بعد پاکستان آنے گا اندازہ ہے 20/21 نومبر تک پاکستان پہنچنے گا۔ .
Oct 29 2022 13:58:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9150 پورٹ اور گودام کے سودے 9250 روپیہ من تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے ڈاکیومنٹ کافی لیٹ آ رہے ہیں بنک میں۔ دوسری جانب بنک ڈالر بھی کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پورٹ پر جن لوگوں نے ایمپورٹرز سے مال خریدے تھے دس دس دن ہو گئے ہیں پیمنٹ دیئے ہوے لیکن ڈیلیوری نہیں مل رہی۔ جبکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے بنک میں ڈاکیومنٹ لیٹ ا رہے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott