Desi Chickpeas | کالا چنا
May 23 2025
Dec 28 2022 14:07:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں آج 2000 بوری کی آمد ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کی نسبت 1000 بوری کم آمد ہوئی ہے۔ لونگی کوالٹی 22700/27000 تک کام ہوے ہیں۔ مال میں 2 سے 7 کلو تک نمی ہے۔ ہائبرڈ 19000/23000 تک بولی ہوئی ہے۔ مال میں نمی کافی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پرانی کولڈ اسٹور والی 18000 کا خریدار ہے۔ نئی 20500/21000 جیسے حالات ہیں۔ طوطا پری 23000 جبکہ جام پور نئی کولڈ اسٹور والی 20500/21000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ فل الحال رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ کل منڈی میں کافی کام ہوے ہیں .
Dec 28 2022 14:03:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوی ہے اور 14000/14100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بیچنے والے زیادہ ریٹ مانگتے ہیں جبکہ اوپر ریٹ کا گاہک نہیں بنتا۔ باریک تل بھی 13600/13700 روپیہ من جہسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی ہے۔ .
Dec 28 2022 13:54:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ پورٹ 220/226 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گودام 230/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔اسٹریلیا 7/8 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 227.20 روپیہ تک ہو گیا ہے اور کھل کر ملتا بھی نہیں ہے۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے جہاں کہیں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ مضبوط گھروں کی سیلنگ نہیں ہے۔کینیڈا 8 ایم ایم پرانے ہلکے مال 275 جبکہ نئے اچھے مال 285 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم مال ختم ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 287/292 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم کینیڈا 9 ایم ایم 320/325 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 385/390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Dec 28 2022 13:42:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 178 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں کل کی نسبت دو روپیہ کلو بہتر ہے۔ گودام کے مال پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 181.50 جیسے حالات بن گئے ہیں بازار دھارا کوالٹی جبکہ اچھی کوالٹی 183/84 جیسے حالات ہیں۔ نپر ایڈوانس پیمنٹ 181 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 183 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے .
Dec 28 2022 13:20:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی 0.50 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 135.50 تک کام ہوے ہیں۔ 17 جنوری کو لگنے والے جہاز میں 132 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی رکی ہوئی ہے۔ بکنگ 500 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 227.20 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انویسٹرز کی خریداری کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہوئی تھی دال میں اتنی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ .
Dec 28 2022 13:13:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ٹکڑا فیصل آباد منڈی میں 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 16000 سے 17000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ اچھے چھنائ والے مال 200/300 روپیہ مزید اوپر ِبک جاتے ہیں۔ .
Dec 28 2022 13:09:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ گرم ہی ہے اور 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 46500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کوئٹہ مارکیٹ میں بھی 500/700 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 43000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ڈالر بھی تیز ہے انٹر بینک میں 227.20 پیسے تک ہے امپورٹ میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں 258/259 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ زیرے کی بکنگ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 28 2022 12:54:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دن میں 151 روپیہ اوپن ہوئی تھی تاہم دوپہر کے اوقات میں 150 روپیہ کلو میں مل جاتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ سی ایچ کے ایم 148 سمجھنا چاہیے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو اوپر سمجھ لیں۔ آج گاہکی کل کی نسبت کچھ کم ہے۔ 4 جنوری کو پورٹ پر جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 28 2022 12:50:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد اور بھلوال نو سیل۔ پاپولر نو سیل۔ سلانوالی 8525 رمضان اور العربیہ 8500 المعز 2 8450/75 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ کے پی کے میرن شوگر ملز 8375 جبکہ فیصل آباد زون میں کسان 8550 جڑانوالہ 8500 کنجوانی کمالیہ نو سیل چنار 8500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جھنگ زون میں جھنگ شوگر ملز 8450 بھون 8450 سفینہ 8500 عبدللہ 3 تاریخ کی پیمنٹ پر 8525 میں کام ہوا ہے۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 8450 صبح پیمنٹ۔ جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 8375/85 الائنس 8390 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں ٹنڈو انصاری وغیرہ 8300 صبح کی پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ جبکہ مل والا 8500 مانگنا شروع ہو گیا ہے 3 تاریخ کی پیمنٹ پر۔ تھر پارکر 8400 جبکہ النور آباد گار نو سیل ہیں۔ مارکیٹ مجموعی طور پر گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو دسمبر 10/15 نرم ہوئی ہے اور 8550 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ 29 تاریخ کو ملوں کی میٹنگ ہے جس میں ملیں۔ چینی کی قیمتوں میں گراوٹ کے معاملے پر غور کریں گی۔ کیونکہ گنے کی پیمنٹ نہیں ہو پا رہی ہے۔ دوسرے نمبر پر ملیں بند کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ جبکہ گورنمنٹ سے مزید 2 لاکھ ٹن کی اکسپورٹ کی اجازت کا مطالبہ بھی کریں گے۔ .
Dec 28 2022 12:15:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دسمبر کے سودوں میں 40 روپیہ کوئنٹل کی تیزی ہوئی ہے اور 8565/70 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ حاضر میں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم اور مضبوط ہے۔ سندھ سینٹرل پنجاب کی ملیں بھی گرم ہیں۔ بقیہ تفصیل آدھے گھنٹے بعد .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott