Sugar | چینی
Sep 05 2025
Feb 10 2024 12:20:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 16500/600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16400 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ .
Feb 10 2024 12:10:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 مارچ کے سودوں کے 186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7550 ملتان منڈی میں 7450 اور فیصل آباد منڈی میں 7400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ابھی فلحال کام کھل کر شروع نہیں ہوئے ہیں۔ .
Feb 10 2024 12:07:57 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 09 2024 17:22:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو حاضر میں مارکیٹ 13350 پر رکی ہوئ ہے کام سست ہے۔ فروری کے سودوں کے 13810/13820 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 09 2024 16:24:46 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو حاضر میں 13350 روپیہ کوئنٹل پر رکی ہوئ ہے۔ تاہم فارورڈ کے سودے تیز ہوئے ہیں اور 13830/13840 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Feb 09 2024 16:02:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 235/238 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ مشین کلین مال 242/245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 250/255 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 کینیڈا 8/9 ایم ایم مارکیٹ 310/320 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 315/320 ایرانی موٹے چنے فیصل آباد منڈی میں 11500/12000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 325 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم مارکیٹ 380/390 روپیہ کلو تک ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 515/525 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق تمام قسم کے سفید چنوں میں بہتری کے امکانات ہیں۔ آگے بھرپور بکرا نکلے گا۔ .
Feb 09 2024 15:58:48 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ نرم تھی اور 13300/13350 روپیہ من تک بھاؤ تھے۔ بکنگ 40 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1160/1170 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 14070 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Feb 09 2024 15:52:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں نمبر 2 کوالٹی مال 245 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ نمبر 1 کوالٹی مال 248 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشین مسور 255/260 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جیسا مال ویسا بھاؤ۔ آج پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں کام نہیں ہے۔ ۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مال کم ہیں جس کی وجہ سے پڑتے سے کافی اوپر مارکیٹ ہے۔ مسور ثابت نپر نمبر 2 کوالٹی مال 685 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 207.73 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ پڑتے سے کافی اوپر ہے ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا نے نومبر کے مقابلے میں ڈبل ایکسپورٹ کی ہے۔ دسمبر میں سب سے زیادہ خریداری آسٹریلیا سے انڈیا نے کی ہے۔ انڈیا نے 152407 ٹن ترکی 27100 بنگلہ دیش 22204 یو اے ای 15014 جبکہ پاکستان 7581 ٹن مسور ثابت امپورٹ کی ہے۔ اکتوبر نومبر دسمبر میں پاکستان میں آسٹریلیا سے مسور ثابت 22833 ٹن آیا ہے جبکہ یو اے ای میں 17013 ٹن مسور آیا ہے۔ دسمبر میں یو اے ای 15014 پاکستان میں 7581 ٹن مال آیا ہے۔ جو کہ پاکستان سے تقریباً ڈبل ہے۔ دبئ سے بھی پاکستان ہی مال آ رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ مڈ فروری میں پاکستان کے لیے جہاز بھی بک ہے جس میں 16000 ٹن تک مسور ثابت نپر ہے۔ .
Feb 09 2024 15:51:37 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید بہتر ہے اور 143 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں بیچ کم ہے۔ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 122.42 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Feb 09 2024 15:34:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 182 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 5 مارچ کے سودوں کے 186.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے نومبر کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ کالے چنے کی ایکسپورٹ رہی ہے۔ نومبر میں آسٹریلیا نے 32697 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جبکہ دسمبر کے مہینے میں 94763 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے۔ دسمبر میں سب سے زیادہ آسٹریلیا سے کالے چنے کی خریداری بنگلہ دیش نے کی ہے۔ بنگلہ دیش نے دسمبر کے مہینے میں آسٹریلیا سے 74574 ٹن کالا چنا نیپال 4352 یو اے ای 4010 پھر پاکستان 3311 ٹن کالا چنا امپورٹ کیا ہے۔ یو اے ای میں اکتوبر نومبر اور دسمبر تین مہینوں میں 36568 ٹن کالا چنا آیا ہے۔ امپورٹرز یو اے ای میں مال منگوا کر ہولڈ کر لیتے ہیں اور جس طرف بہتری بنے لگتی اس طرف مال بیچ دیتے ہیں۔ لوکل پاکستان مارکیٹ فل حال تو پڑتے سے نیچے ہے۔ جہاں کہیں مارکیٹ پڑتے سے اوپر جائے گی دبئ سے بھی مال پاکستان آئیں گے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott