Sugar | چینی
Sep 05 2025
Feb 07 2024 14:11:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 16950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ جبکہ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 17000/17500 جبکہ گولی دھنیا 19500/20500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 07 2024 14:10:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجر خان منڈی میں فتح جنگ ہری پور کوالٹی 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 07 2024 13:59:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں آمدن تقریباً ختم ہے۔ اب تھوڑی بہت آمدن ہوا کرے گی۔ زیادہ تر زمیندار کے مال ختم ہو گئے ہیں۔ ہلکی کوالٹی دڑوئے رہ گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 13500/14500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہے۔ آگے بھر پور ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ .
Feb 07 2024 13:55:03 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا منڈی میں 23200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 24000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تاہم مال کھل کر نہیں ملتے ہیں۔ .
Feb 07 2024 13:52:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 13725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 13650 رمضان 13550 العریبیہ سفینہ 13600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جھنگ 13350 بھون 13375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ میں کسان 13500 کمالیہ 13450 کنجوانی 13425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آج پیمنٹ والی جے ڈی ڈبلیو 13275 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائی کے 13275 حمزہ 13300 ڈھرکی اے کے ٹی آج پیمنٹ پر 13025 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13000 جبکہ باندھی 12875 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے حاضر میں گاہکی سست ہے۔ فروری کے سودوں کے 13760/70 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے تھے رات کو۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے لیکن فارورڈ میں ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں سودے لیے ہوئے ہیں۔ حاضر میں بیچ ہے جبکہ فارورڈ میں کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ فل حال حاضر میں ہاجرہ ڈھرکی اے کے ٹی وغیرہ ٹریڈرز ہو وارہ کر رہی ہیں کرائے کے لحاظ سے۔ مارکیٹ کی واضح صورت حال تو جب پیداواری فگرز سامنے آئیں گے پھر سامنے آئے گی لیکن اگلے مہینے بھرپور لاگت کے بھی ہیں اس لیے سٹاکسٹ مال ہولڈ کر کے بیٹھے ہیں ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہی ہیں۔ .
Feb 07 2024 13:10:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 13650 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مال کے۔ فیصل آباد منڈی میں 14300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ بکنگ 1190 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14435 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے 800 روپیہ نیچے ہے۔ .
Feb 07 2024 12:53:56 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن 2900/2950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باجرہ تھل لائن 6900/7000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ .
Feb 07 2024 12:52:15 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں70/30 کوالٹی 16400 تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ ڈیمانڈ تو کم ہے لیکن فل حال بیچ کھل کر نہیں ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی بھی 100 روپیہ مارکیٹ تیز ہے اور 16400 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Feb 07 2024 12:42:51 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 140 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ بھی 10 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 390 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں فروری مارچ شپمنٹ کے جو کراچی پورٹ پر 118.27 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل مارکیٹ پڑتے سے تو کافی اونچی ہے لیکن آگے رمضان المبارک کی وجہ سے بیسن کی بھرپور ڈیمانڈ ہو گی۔ .
Feb 07 2024 12:39:05 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔مزے داری نہیں ہے ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott