Clover Seed | برسیم
May 21 2025
Feb 06 2025 16:41:49 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی یونائیٹڈ شوگر ملز کے سودوں کا پیر کی پیمنٹ پر 14300 جبکہ اتحاد کا 14350 کا گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے سودوں کی 14640/50 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں .
Feb 06 2025 16:36:53 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی سائڈ شام کے اوقات میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم ہوئی ہے اور 4000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تھل لائن مارکیٹ ریگولر مال 100 روپیہ نرم ہے اور 9600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پلانٹ والے مالوں کے 10000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ سست ہے۔ .
Feb 06 2025 15:23:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ گرم ہو گئ ہے۔ یونائٹڈ شوگر ملز کے 14295 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 14350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14660/70 روپیہ کوئنٹل تک کام ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ ان ریٹوں میں بھی انویسٹرز مال لے جاتے ہیں۔ .
Feb 06 2025 14:37:31 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1/2 روپیہ کلو نرم ہوئی ہے اور 214 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور جہاز والے مال کے 210 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ نپر مشین کلین مالوں کے 700 ڈالر جبکہ فارمر ڈریس مالوں 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 06 2025 14:34:33 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں ریگولر مال 205 جبکہ مشین کلین مال 212 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ ایرانی چنے کوئٹہ منڈی میں 60/65٪ کوالٹی 14000 روپیہ من تک کا گاہک ہے۔ آسٹریلیا 7/8 ایم ایم سفید ہلکی کوالٹی مال 235 تک بھاؤ ہیں جبکہ اچھے مال 260/65 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ رشیا اور یوکرین کے 8 ایم ایم مال بھی 290/95 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ ارجنٹینا 7 ایم ایم مال 240/60 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 325 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 8/9 ایم ایم 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم مال 430/35 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں بکنگ امیرکا سے 1350 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ .
Feb 06 2025 14:13:40 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ یونائٹڈ شوگر ملز کے 14250 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ جے ڈی ڈبلیو اتحاد 14300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فروری کے سودوں کے 14600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق یونائٹڈ شوگر ملز نے لفٹنگ روک دی ہے۔ جو صبح 9 بجے سے پہلے ٹرک لوڈ ہوئے تھے وہ نکل گئے ہیں باقی مزید لفٹنگ روک دی ہے۔ .
Feb 06 2025 14:10:58 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 134 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال لوکل مارکیٹ میں ٹریڈرز پیمنٹ کی وجہ سے تھوڑا تھوڑا مال بیچ جاتے ہیں جبکہ پیر منگل پیمنٹ پر 135 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مضبوط ہی نظر آرہی ہے۔ .
Feb 06 2025 13:54:45 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 10650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 11150 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 870 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 10800 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل اور انٹرنیشنل مارکیٹ پچھلے کافی وقت سے مسلسل ٹوٹ رہی تھی۔ لوکل میں تو اگست میں سپلائ زیادہ ہو گئ پھر نومبر میں پھر سپلائ زیادہ رہی جبکہ انٹرنیشنل میں بھی انڈیا نے نومبر دسمبر میں برازیل سے کافی مال خریدا جس کی وجہ سے برما سے مارکیٹ سست رہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں سال 24/25 کی ربیع کراپ کی بیجائی 5.60 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی ہے اور سال 23/24 میں 5.12 لاکھ ہیکٹیرز پر ہوئی تھی جو کہ 0.48٪ زیادہ ہے۔ انڈیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 24/25 میں انڈیا میں ماش کی پروڈکشن کا تخمینہ 2.00 ملین میٹرک ٹن تک لگایا جا رہا ہے جبکہ سال 23/24 میں پروڈکشن 2.20 ملین میٹرک ٹن تک تھی انڈیا میں ارد کا ریٹ باقی اجناس کے مقابلے کم تھا اس وجہ سے کسانوں کا رجحان دوسری اجناس کی طرف زیادہ ہے۔ اگر بات کی جائے انڈیا میں کیری فارورڈ سٹاک کی تو وہ بھی پچھلے سال کی نسبت 0.14 ملین میٹرک ٹن کم ہے سال 23/24 میں انڈیا میں کیری فارورڈ سٹاک 0.56 ملین میٹرک ٹن تک تھے جبکہ اس سال 0.42 ملین میٹرک ٹن تک ہیں بات کی جائے کھپت کی تو انڈیا میں 24/25 میں ماش کی کھپت 2.70 ملین میٹرک ٹن تک ہے جبکہ سال 23/24 میں کھپت 2.90 ملین میٹرک ٹن تک تھی چونکہ انڈیا میں ماش کی ایورج کے حساب سے شارٹج تھی اس وجہ سے امپورٹ کے نمبرز میں بھی اضافہ ہوا ہے اور سال 24/25 میں امپورٹ پچھلے سال کی نسبت 0.10 ملین میٹرک ٹن زیادہ تھی اور 0.70 ملین میٹرک ٹن تک نمبرز ریکارڈ کیے گئے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بھی پروڈکشن کے نمبرز میں سال در سال اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے ماہرین کے مطابق برما کی کراپ 1.05 ملین میٹرک ٹن تک آرایول کے امکانات ہیں جسکا 80/85٪ ایکسپورٹ انڈیا کو ہی ہوتا ہے سال 2024 میں برما کی ٹوٹل ایکسپورٹ 889623 میٹرک ٹن جبکہ جنوری میں ایکسپورٹ 80226 میٹرک ٹن تک تھی۔ اسکے علاوہ انڈیا کچھ مقدار میں ماش برازیل سے بھی امپورٹ کرتا ہے سال 24/25 میں برازیل میں ماش کی پروڈکشن 0.3 ملین ٹن تک متوقع ہے۔ انڈیا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں انڈیا کی دال کی درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ جنوری تا دسمبر 2024 میں کل درآمدات 6.633 ملین ٹن تک ہیں جو کہ 2023 میں 3.307 ملین ٹن سے نمایاں اضافہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھی سال 2024 میں ماش ثابت ایس کیو کی 3072 کنٹینرز کی آرایول تھی پاکستان کی بھی سالانہ ایورج کھپت 60/70 ہزار میٹرک ٹن تک ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال انڈیا میں ماش کے پروڈکشن کے اعدادوشمار کم ہی ہیں لیکن برما کی کراپ بمپر ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ سست ہے۔ اور اوور آل ڈیمانڈ میں بھی 2 لاکھ ٹن تک کی کمی آئی ہے پچھلے سال کی نسبت۔ دوسری جانب آہستہ آہستہ برازیل کی کراپ بھی زیادہ ہو رہی ہے۔ وہ ابھی آنے والے سال میں 3/4 لاکھ ٹن تک کی پیداوار تک تخمینہ لگا رہے ہیں اور پاکستان میں ساتھ چمن کا مال بھی اس سال زیادہ آیا ہے۔ اس لیے کافی سارے ٹریڈرز ان ریٹوں میں فل حال سٹاک میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ کیونکہ انڈیا اگر 9 لاکھ ٹن تک بھی مال امپورٹ کرے تو انٹرنیشنل مارکیٹ میں سپلائ پوری ہے۔ آگے ساتھ ساتھ برما کی کراپ پر مکمل نظر رکھنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات فصل کھڑی اچھی ہوتی ہے لیکن اتارہ کم آتا ہے۔ .
Feb 06 2025 13:38:25 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 14750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں رمضان 14600 العریبیہ 14650 المعیز 2 14600 سفینہ 14600 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 14650 کمالیہ 14625 کنجوانی 14625 ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو اتحاد شوگر ملز 14250/60 روپیہ کوئنٹل جبکہ یونائٹڈ 14200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے اتفاق 14425 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودے دوبارہ مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 14600/610 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 14175 تھرپارکر 14300 ساہنگھڑ مٹیاری 14375 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں۔ سندھ میں بھی رکھنے والے مالوں کی بیچ کھل کر نہیں آتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ملوں میں گنے کی ارائول کم ہونے کی وجہ سے ملیں کھل کر سیلنگ نہیں دے رہی ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ انویسٹرز نے بھی مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں اور مزید بھی ان ریٹوں میں خریدار بن جاتا ہے۔ .
Feb 06 2025 13:33:24 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 100 روپیہ مارکیٹ نرم اوپن ہوئی ہے اور 13400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایرانی ٹکڑا کوالٹی 13900 جبکہ گولی دھنیا 14300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی سی ہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott