Sugar | چینی
May 15 2025
Mar 10 2023 15:11:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 207/8 جبکہ کرمسن مسور 210 سے 214 جیسے حالات ہیں۔ آج مسور کے ریٹ صحیح طرح موصول نہیں ہوے کیونکہ حیدرآباد اور فیصل آباد کی منڈیاں بند ہیں کوئی کام کاج سننے میں نہیں آیا۔ البتہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے کہ کیونکہ بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوتا تب تک ڈالر کی صورت حال غیر مستحکم ہی رہے گی۔ .
Mar 10 2023 15:04:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12350/400 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 12260 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے ہر کوئی ایمپورٹر کام نہیں کر رہا ہے صرف مخصوص لوگ ہی ایمپورٹ کر رہے ہیں اور تھوڑا تھوڑا مال ہی ایمپورٹ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پڑتا بھی حاضر ریٹ والا ہی۔ جہاں گاہکی بھرپور نکلی مارکیٹ تیز ہو سکتی ہے۔ .
Mar 10 2023 14:54:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو سہ پہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 9400 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 مارچ کی پیمنٹ پر 9450 میں مل جاتی ہے ٹیکس پیڈ۔ جبکہ مارچ کے سودوں کے ٹیکس ان پیڈ مال کے 9435 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل الحال۔ .
Mar 10 2023 14:50:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں جہاز والا مال 168 جبکہ کنٹینر والے مال 169 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کراچی پورٹ پر 70 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جبکہ انٹر بنک میں ڈالر 284 کی سطح پر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو تقریباً پاکستان کی زیادہ تر منڈیاں بند ہوتی ہیں صرف کراچی لاہور اور اسلام آباد کھلا ہوتا ہے اس لئے کام کاج کم ہوتا ہے۔ .
Mar 10 2023 14:45:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 290/293 جبکہ اچھے مال 300 اور کلر سارٹیکس مال 305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 282/284 روپیہ تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل امپورٹرز کے ڈاکیومنٹ 285 روپیہ تک کلئیر ہوئے ہیں۔ ڈیمرج اور ڈیٹنشن چارجز ڈال کر 293 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ دوسری جانب نیچے گاہکی بھی اچھی ہے۔ مال ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ترکی 8 ایم ایم 350 جیسے حالات ہیں لوکل برانڈ کے۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ میں 390/400 روپیہ کلو روپیہ کلو جبکہ برانڈڈ مال 480 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 10 2023 14:33:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 154 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 144/45 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 284 کی سطح پر ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Mar 10 2023 14:24:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے پی کے سائیڈ چشمہ شوگر ملز 9600 میرن شوگر ملز 9550 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ ہیں۔ سرگودھا زون دریا خان شوگر ملز 9575 بھلوال 9750 جوہر آباد نو سیل رمضان 9650 پاپولر 9650 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 9600 کنجوانی کمالیہ اور کشمیر 9525 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 9450 آر وائی کے 9475 اتحاد 9425 جے ڈی ڈبلیو 9425 یونائیٹڈ 9425 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 9425 جبکہ ایس جی ایم 9440/45 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 9560/9570 جیسے حالات ہیں۔ مارچ کے سودوں کی 9450/55 جیسی صورتحال ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Mar 09 2023 20:47:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 9400 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ مارچ کے سودے 9445 میں ہوے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔ فل الحال مارکیٹ نرم ہے .
Mar 09 2023 19:33:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 5/10 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہوئی ہے اور 9415/20 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ مارچ کے سودے 9450/55 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مارکیٹ میں فل الحال پرافٹ ٹیکنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جن لوگوں نے مارچ کے سودے لئے ہوئے ہیں ان کو ایک دفعہ پرافٹ ٹیکنگ ضرور کرنی چاہیے۔ اگرچہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے لیکن سٹے کی مارکیٹ میں مارکیٹ اوپر نیچے ضرور ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کا سٹہ بہت بڑی مقدار میں ہوا ہے اور زیادہ تر جن لوگوں نے مارچ کے سودے خریدے ہوے ہیں ان 15/20 فیصد لوگ ہیں جو مارچ کی آخری تاریخ کو پیمنٹ بھیج کر مال پیڈ کرائیں گے باقی اسی فیصد لوگوں نے مال پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مال فارغ کرنا ہوتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کی ہزاروں گاڑیوں کے سودے ہوے ہوے ہیں اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ کا کم از کم آدھا مال یا تو لوڈ ہو کر دوکانداروں کے پاس چلا جائے یا پھر آدھا مال اپریل میں ٹرانسفر ہو تب بات بنے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جے ڈی ڈبلیو اتحاد اور یونائیٹڈ مل سے جو لوڈنگ ہو رہی ہے وہ پیڈ مال کی لوڈنگ ہورہی ہے۔ مارچ کے سودے سارے کے سارے لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ دوسری جانب ابھی تک اپریل کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ کیونکہ زیادہ تر بڑے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک مارچ کے سودوں میں کوریکشن نہیں آتی اپریل کے سودوں کی خریداری نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سٹے کے کام میں تھوڑی سی انٹری غلط ہو جائے تو آدمی چال سے آؤٹ ہو جاتا ہے۔ ہر بال پر چھکا مارنا ضروری نہیں ہوتا۔ جب سٹے کے کام میں ایک دفعہ اچھا منافع مل رہا ہو تو اسے فارغ کر کے کچھ دن ریسٹ ضروری ہوتی ہے۔ جس نے نقد میں چینی لی ہوتی ہے اسے تو فرق نہیں پڑتا وہ دو ماہ انتظار بھی کر لے گا اور جس نے فارورڈ کے سودے خریدے ہوتے ہیں اس کو یکم اپریل کو مال کو کلئیر کرنا ہوتا ہے اس لئے فارورڈ کا کام کرنے والوں کو ایک دفعہ مال بیچ کر نفع کھرا کرنا چاہئے پھر جب دوبارہ مارکیٹ چلنے لگے تب روپیہ مہنگا لے لینا بھی کوئی حرج والی بات نہیں ہوتی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سال بہت بڑی تیزی والا سال ہے لیکن یہ تیزی یک دم نہیں آے گی۔ چونکہ اس میں بہت بڑی تعداد میں سٹہ ہوتا ہے اس لئے اپ ڈاؤن ضرور آتے رہیں گے۔ یہ کالم ہم نے خصوصی طور پر ان لوگوں کیلئے لکھا ہے جن کے پاس 8700 سے 9000 والے سودے پڑے ہوے ہیں اور وہ پرافٹ ٹیکنگ نہیں کر رہے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ سے قمر مضبوط ہوتی ہے جہاں اچھا لگے وہاں دوبارہ خریداری کر لے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی ایسا کام ہے بعض اوقات مل والے پندرہ پندرہ دن مال نہیں بیچتے اور جہاں کہیں ملرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے چپ کر کے کسی ڈیلر کو کم ریٹ میں سودا پکڑا جاتے ہیں۔ .
Mar 09 2023 19:15:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید بھاگ ناڑی 3850 جبکہ سبی لائن 3950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا 278/80 جبکہ پرولائن 325/30 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ آمدن میں ہلکے مال آ رہے ہیں۔ 4050/4150 کی مارکیٹ تھی اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال نیچے ِبکرا نہیں ہے۔ جہاں کہیں ِبکرا نکلا مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott