Sugar | چینی
May 15 2025
Apr 26 2023 16:02:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں کچھ بہتر ہوئی ہے 140 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا تھا جبکہ بیچ 141 سے کم نہیں آ رہی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے جو 40 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر آیا تھا اس میں سے تقریباً 25 ہزار ٹن مال فروخت ہو گیا ہے جبکہ 15 ہزار ٹن مال شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا کی وائٹیرا کمپنی کا بھی ایک 20 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر لگا ہے عید سے پہلے۔ یہ جہاز چائنہ کیلئے بک ہوا تھا لیکن چائنہ کی کمپنی نے یہ جہاز چھوڑ دیا اس لئے وائٹیرا نے یہ جہاز پاکستان منگوا لیا ہے۔ تاہم وائٹیرا فل الحال مال فروخت نہیں کر رہا ہے اس نے کسٹم سے 3 ماہ کیلئے شیڈ بک کرا لیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے بھی 200 کنٹینر کا کام ہوا ہے پاکستان کیلئے 410 ڈالر میں جو کراچی آکر تقریباً 128/129 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو رشیہ سے بکنگ ہو رہی ہے وہ 3/4 ماہ بعد ہی پاکستان پہنچے گی۔ فل الحال ییلو پیس میں ملا جلا رجحان ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Apr 26 2023 15:52:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تک تیز ہوے ہیں اور 174.50 سے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت 428000 ٹن کے اسٹاک موجود ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر کے آخر اور نومبر میں شروع ہوتی ہے۔ نومبر میں جو مال شپ ہوتے ہیں وہ جنوری میں پاکستان آتے ہیں۔ نئ فصل کا تخمینہ مئ کے آخر میں آ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جو اسٹاک آسٹریلیا میں پڑا ہوا ہے اس میں پاکستان بھی خریدار ہے جبکہ دبئی اور بنگلہ دیش بھی تھوڑا تھوڑا لے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں فل الحال سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں پاکستان کے ایمپورٹرز فل فلیج خریدار بنیں گے وہاں آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی تیز ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے اس وقت 565 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 175 تک پڑتا ہے۔ دوسری جانب انویسٹرز حضرات لوکل مارکیٹ سے 175 تک خریداری کر رہے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مئی کے مہینے میں ایک اچھی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمیں صرف جنوری تک 4 لاکھ ٹن کے قریب مال درکار ہو گا آسٹریلیا سے۔ جبکہ دوسرے ممالک کو بھی مال چاہیے ہو گا اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ .
Apr 26 2023 13:52:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 10500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں ٹیکس پیڈ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کی 10600 جبکہ مئ کے سودوں کی 11320 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ فل الحال ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پنجاب میں کچھ ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے ملیں کہتی ہیں ڈی سی او سے پرمٹ لے کر آئیں پھر لوڈنگ ہو گی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملوں کی کل یا پرسوں چیف سیکرٹری سے میٹنگ بھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں سننے میں آ رہا ہے کہ حکومت کو اپنا ریٹ 130 روپیہ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں ملیں گورنمنٹ کے مقرر کردہ 98 روپیہ کلو والے ریٹ کو ہر گز ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ایک دو دن تک ریٹیل میں گاہکی بھی نکل آئے گی۔ فل الحال پرمٹ کے چکروں میں لوڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ نیچے کی سطح پر مال کی کٹنگ ہو رہی ہے۔ امید ہے دو دن تک حکومت اور ملوں کے معاملات کلیئر ہو جائیں گے۔ پھر مارکیٹ ترتیب سے چلے گی۔ .
Apr 26 2023 13:30:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 19200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مال مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ اونچی ہے لوکل مارکیٹ سے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں چائنہ کی ڈیمانڈ ہے۔ چائنہ نے برما سے خریداری کی ہے لیکن برما مزید ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتا چائنہ کی۔ چائنیز امپورٹرز نائجیریا اور تنزانیہ کی نئ فصلوں کے گاہک ہیں۔ .
Apr 26 2023 13:22:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی 290/310 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان 280/295 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 320/325 جیسے حالات ہیں۔ ایران 8 ایم ایم 375/385 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 355/365 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 400 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 410 جبکہ برانڈڈ مال 480 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Apr 26 2023 13:01:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 64500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Apr 26 2023 12:49:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 14000 جبکہ گولی دھنیا 19000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیات رکی ہوئ ہے۔ وی آی پی مال 20500 جیسے حالات ہیں .
Apr 26 2023 12:48:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ چھانگا مانگا 14500 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہلدی ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔ اسی لیے مارکیٹ دوبارہ گرم ہو گئ ہے۔ تاہم ابھی اوپر ریٹوں میں گاہک خاموش ہے۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Apr 26 2023 12:41:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباز منڈی میں کولڈ سٹور والے مال 20500/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نئے مال 22500/23500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کنری منڈی میں 60 توڑے آمدن تھی۔ کچھ مال 26000 روپیہ من تک ِ ِبکے ہیں۔ لائنوں پر تھوڑی بہت ڈیمانڈ ہے۔ .
Apr 26 2023 12:15:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 223 روپیہ کلو کرمسن مسور مشین کلین 226/227 روپیہ کلو جبکہ وی آی پی مال 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott