Sugar | چینی
Sep 05 2025
Jul 20 2023 11:25:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی 3200 جبکہ سبی کوالٹی کے ریٹ ملتان منڈی میں 3400 روپیہ من تک ہیں۔ گاہک انتہائی کمزور ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا وغیرہ 240 جبکہ پرولائن برانڈ 285 خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ سدا بہار جوار پرانی ملتان منڈی میں 3400/3500 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جبکہ نئی سدا بہار 3800/3900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں پرچون میں ڈیمانڈ سست ہے۔ .
Jul 20 2023 11:15:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 400 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 18200 کا خریدار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں تھر پارکر کوالٹی کے ریٹ 18500 تک موصول ہوے ہیں خریدار بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میل کا ریٹ 225 روپیہ کلو تک ہے جبکہ گم بھی 1300/1350 ڈالر کے لیول پر ہے جسکی وجہ سے ملرز کو وارہ بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گوارہ انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نیا گوارہ دسمبر میں شروع ہو گا اس لئے ٹائم بہت پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اسٹاکسٹ انتہائی مضبوط ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق تھل پنجاب میں بھی گوارہ کی کاشت ہو گئی ہے۔ جبکہ تھر پارکر میں بھی کاشت ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن پر ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بیجائی اچھی ہو گئ ہے تاہم بارش کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب تھر پارکر میں بھی اچھی کاشت ہو گئی ہے کل رات تھر پارکر میں بہت اچھی بارش ہوئی ہے۔ تقریباً پورے تھر پارکر میں ہی بارش ہوئی ہے۔ .
Jul 20 2023 10:55:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من جبکہ باریک تل 17000/17300 روپیہ من تک موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چونکہ پرانا اسٹاک بالکل ختم ہو گیا تھا اور منڈیوں میں آمد بھی مناسب ہی تھی لوکل فیکٹریوں کی ڈیمانڈ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو گئ لیکن جہاں آمد بڑھے گی وہاں مارکیٹ دوبارہ کم ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بھر پور آمد تقریبًا اگست میں ہی شروع ہو گی۔ .
Jul 20 2023 10:48:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ کے ریٹ لالہ موسیٰ منڈی میں 3350 روپیہ من جبکہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل تک موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بیچ بن جاتی ہے گاہک خاموش ہے۔ ماہرین کے مطابق فل الحال باجرہ بیچ کر فارغ ہونے والی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ مندے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق لالہ موسیٰ لائن پر زور وشور سے کاشت ہو رہی ہے اور بمپر کاشت سننے میں آ رہی ہے۔ تقریباً 80% کاشت ہو گئی ہے اس ہفتے میں بقیہ بیجائ بھی مکمل ہو جائے گی۔ دوسری جانب تھل میں بھی کاشت ہو رہی ہے۔ تھل کی کاشت کے متعلق چند دن ٹھہر کر ہی پتا چلے گا۔ تاہم موسمی حالات اچھے ہیں امید ہے تھل لائن پر بھی بمپر کاشت ہی ہو گی۔ .
Jul 20 2023 10:29:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7100 سے 7300 روپیہ من تک ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ اسٹاکسٹ نے مونگ کی خریداری شروع کر دی ہے۔ .
Jul 20 2023 10:22:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ 168 روپیہ کلو جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ تاہم خریدار ہے بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 285 کراس کر گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے دوسری جانب آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر نومبر میں آنی ہے اور موسمی حالات بھی سازگار نہیں ہیں آسٹریلیا میں بارشوں کی ضرورت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلین مارکیٹ بھی ٹائیٹ ہے جبکہ پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 19 2023 20:58:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں 13050 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہو گیا ہے حاضر میں جبکہ جولائ 13110 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہو گیا ہے اگست 13675 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فل حال فارورڈ میں کورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ .
Jul 19 2023 20:31:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے بھاؤ رات کے اوقات میں 100/110 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 12950/60 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ جولائی کے سودوں کی 13010/15 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شارٹ کوورنگ کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چونکہ چینی میں ہر ٹائم فارورڈ کا کاروبار ہوتا ہے اس لئے 100/200 کی اپ ڈاون کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ جولائی کا مہینہ لگتا ہے گھسائی ہی ہوتی رہے گی۔ تھوڑی اوپر جانے تو بیچنی چاہیے۔ جب جولائی کے سودوں کی سیٹلمنٹ ہو گی اس وقت دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ فل الحال مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے جب کوریکشن مکمل ہو جائے پھر نئے سرے سے چینی کا کام کرنا چاہیے ابھی انتظار ہی بہتر حکمت عملی ہے .
Jul 19 2023 17:34:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 17800/18000 روپیہ لوئنٹل تک ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔ .
Jul 19 2023 17:18:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم مصری پرانا کراچی مارکیٹ میں 200/300 روپیہ من بہتر ہوا ہے اور 11700/800 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا مصری برسیم 13700/800 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر والے بکنگ میں 1200 ڈالر بھاؤ آفر کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں 1075 ڈالر سے بڑھا کر خریدار نہیں بنتا۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ مصر کی مارکیٹ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott