Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
Mar 23 2025 04:36:42 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں مارچ کے سودوں میں 25 روپیہ کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 15700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ اپریل کے سودے بھی 16200/16250 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو ابھی تک پرانے سودوں کے حساب سے سیل ٹیکس دینے کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی وجہ سے لوڈنگ بند ھے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم سننے میں آیا ہے کہ آج وطن واپس تشریف لا رہے ہیں اور ایک آدھ دن تک نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا اور لوڈنگ امید ہے پیر منگل تک کھل جانی چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بعض شہروں میں چینی کی قلت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نیچے گیپ بنتا جا رہا ہے۔ جوں ہی لوڈنگ کھلے گی ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملیں چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ انڈسٹری کیلئے ریٹ فکس نہ کرے کیونکہ انڈسٹری کمرشل ہے۔ اور انڈسٹری مشروبات بیچ کر معقول منافع کماتی ہے اس لیے انڈسٹری کو کم ریٹ چینی دینے کو ملوں کی رضا مندی نہیں بے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ماہرین سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو ان کہنا یہی ہے کہ آگے چل کر چینی کی قیمتیں بہتر ہو جائیں گی۔ تاہم مارچ کے سودوں کی پیمنٹ کا جن حضرات کے پاس بندوبست نہیں ہے ان کے سودے کم ریٹس میں فروخت ہو جائیں گے۔ اتنے دباؤ کے باوجود بھی ڈیلر زیادہ مندے میں نہیں ہیں کیونکہ تگڑی ملیں مال فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ اور جن ملوں کے سودے جون تک فروخت ہو چکے ہیں انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ صرف گورنمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ سست ھے۔ امید ہے آئندہ آنے والے دنوں میں کوئی نہ کوئی حل نکل آے گا۔ .
Mar 23 2025 00:59:09 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گزشتہ روز شوگر ملز نے ایک پریس ریلیز جاری کی ملاحظہ فرمائیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنپنجاب زون21 مارچ، 2025پریس ریلیزپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بعض حلقے غلط فہمیاں پیدا کر کے چینی کی قیمتوں کو اس کی برآمدات سے منسلک کر رہے ہیں۔ایک بیان میں، ترجمان نے کہا کہ شوگر انڈسٹری نے بار بار واضح طور پر واضح کیا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ برآمدات نہیں ہیں۔ ستمبر 2024 کے آخر میں، صنعت کے پاس پائپ لائن میں چینی کی دو سال کی زائد پیداوار تھی (تقریباً 1.2 ملین میٹرک ٹن جس کی مالیت 250 بلین روپے تھی) جو تقریباً 25 فیصد شرح سود پر بینکوں کے ساتھ گروی رکھی گئی تھی۔ اگر حکومت برآمدات کی اجازت نہ دیتی تو پاکستان کی چینی کی صنعت جو 5 بلین ڈالر کا درآمدی متبادل اور دنیا کی سب سے سستی چینی فراہم کرتی ہے، تباہ ہو جاتی۔ برآمدات کی اجازت کافی تاخیر کے بعد اور متعدد سرکاری ذرائع سے بھاری سرپلس کے ذخیرے کی تصدیق کے بعد دی گئی۔مزید یہ کہ جون 2024 میں، حکومت کے ساتھ باہمی اتفاق کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن 2023-24 اور کیری اوور میں پیدا ہونے والی چینی کی ایکس مل ریٹ روپے رہے گی۔ برآمدی مدت کے دوران 140 فی کلو گرام۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی پیداواری لاگت، بنیادی طور پر گنے کی قیمتوں پر منحصر ہے، ہر کرشنگ سیزن میں مختلف ہوتی ہے۔ اس سیزن میں کاشتکاروں کو گنے کی تاریخی طور پر بلند ترین قیمتیں روپے تک موصول ہوئی ہیں۔ 750 فی من جس نے انہیں اور زرعی شعبے کی پائیداری اور آنے والے سالوں میں گنے کی بہتر فصلوں کے امکانات فراہم کیے ہیں۔ اس لیے چینی کی قیمتوں کو آنے والے وقتوں کے لیے ایک خاص مقام پر اس کی برآمدات سے جوڑنا مکمل طور پر جانبدارانہ اور بلاجواز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹہ مافیا، ذخیرہ اندوزوں اور کریانہ مرچنٹس نے ناجائز منافع کمانے کے لیے میڈیا مہم کے ذریعے مارکیٹ فورسز کو متاثر کر کے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیمت چینی صنعت نے صارفین کے بہترین مفاد میں 19 اپریل تک ایک ماہ کے لیے حکومت کے ساتھ طے کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کو 274 قائم سٹالز پر 130 روپے فی کلو کے حساب سے رعایتی چینی مل رہی ہے۔صفحہ 1/2پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنپنجاب زونچینی کی صنعت گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے درخواست کر رہی ہے کہ چینی کی پیداواری لاگت کی تصدیق اور آڈٹ کے لیے آزاد کاسٹ آڈیٹرز کا تقرر کیا جائے، تاکہ اسے مزید قابل اعتماد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول بنایا جا سکے۔شوگر انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چینی کی الگ الگ قیمتوں کے تعین کے لیے دو درجے کا طریقہ کار اپنائے کیونکہ 80 فیصد چینی کمرشل سیکٹر اور 20 فیصد گھریلو صارفین استعمال کرتے ہیں۔ تجارتی شعبہ مکمل طور پر غیر منظم ہے اور کسی بھی قیمت کے کنٹرول سے مستثنیٰ ہے۔ شوگر انڈسٹری حکومت کی مشاورت سے گھریلو صارفین کے لیے ایک معاون طریقہ کار وضع کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔صفحہ 2/2 .
Mar 22 2025 22:03:44 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 25 روپیہ تیز ہوئی ہے اور الائنس شوگر ملز کے 15650 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ حمزہ شوگر ملز 15750/15775 روپیہ کوننٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ الائنس اور حمزہ کی لوڈنگ جاری ھے۔ جے ڈی ڈبلیو گروپ میں لوڈنگ نہیں ہے۔ تاہم مارچ کے سودوں کی 15675/700 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ھے۔ تاہم چینی میں فل الحال صبر درکار ہے۔ 24 تاریخ کو پیر ھے اور اور پیر کو عدالت سے بھی کوئی نہ کوئی خبر ضرور آے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر عدالت میں خالی اگلی تاریخ ہی پڑ گئ تب بھی ٹریڈرز حوصلے میں آ جائیں گے۔ .
Mar 22 2025 17:12:05 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں ایس جی ایم کے 15600 جبکہ الائنس 25 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 15625 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 22 2025 15:03:47 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں 50 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور الائنس ایس جی ایم کے 15600 جیسے ریٹ موصول ہوئے ہیں۔ .
Mar 22 2025 13:36:13 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون رمضان العریبیہ سفینہ 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15700 جبکہ اپریل 16220/30 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے شوگر ملز کے 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 15850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوڈنگ اکا دکا ملوں کی ہے۔ وہاں پر بھی رش زیادہ ہو گیا ہے۔ اب آگے جہاں سے لوڈنگ ہو رہی ہے اس میں بھی 2/3 دن لگ سکتے ہیں۔ .
Mar 21 2025 22:52:48 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو 15675 جبکہ الائنس 15700/25 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی 15725/50 جبکہ اپریل 16250 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ 25/50 تیز ھے۔ .
Mar 21 2025 21:50:51 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی شوگر ملز کے حاضر میں 15650 جبکہ مارچ کے سودوں کے 15700 جیسے ریٹ بن گئے ہیں گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل 16220 جیسے ریٹ ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 21 2025 16:55:16 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر میں لوڈنگ والے مالوں کی مارکیٹ 75 روپیہ کوئنٹل مزید کمزور ہے اور 15675 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو کی لوڈنگ تو نہیں ہے پر بازار بہتر ہوا ہے 15650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل مارچ کے سودوں کے 15700 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16210/20 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جب تک تمام ملوں سے مکمل طور پر لوڈنگ نہیں کھلتی مارکیٹ کی صورتحال غیر مستحکم ہی ہے۔ .
Mar 21 2025 15:30:54 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون 300 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہے اور رمضان العریبیہ سفینہ 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز کے بھی 15900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اتحاد ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی سب ایک ہی ریٹ ھے حاضر میں۔ ان ملوں میں لوڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ھے۔ البتہ جن ملوں کی لوڈنگ ھےجنوبی پنجاب میں ان کا ریٹ 15750 روپیہ کوئنٹل ہے۔ فاطمہ شوگر ملز کی لوڈنگ ہے 15825 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ زیریں سندھ میں خیرپور کی لوڈنگ ہے 15850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائی کے کے بھی 15850 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ 3 مل اپریل کے سودوں کے 16200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج خبریں مل رہی ہیں کہ حکومت نے جو 164 ریٹیل میں چینی فروخت کرنے کا نوٹس دیا تھا وہ واپس لے رہے ہیں۔ کئ شہریوں میں نیچے ریٹیل میں 100/200 روپیہ مہنگے مال فروخت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب مارچ والے بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ کیونکہ فارورڈ میں کھل کر کام نہیں ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ ابھی نئ خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ فل حال انتظار کر لینا ہی بہتر ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott