Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
Mar 18 2025 21:50:17 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی 3 مل کے سودے 16010/15 تک ہوے ہیں۔ جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی بھی یہی ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں اتنی بیچ نہیں ہے۔ چونکہ حاضر اور فارورڈ میں کوئی خاص فرق نہیں ہے اس لیے دوکاندار حضرات بھی مارچ کے سودے ہی خرید رہے ہیں۔ آج کام بہت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملوں نے جو دو لاکھ ٹن چینی گورنمنٹ کو 15900 میں دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے اس میں سیل ٹیکس شامل نہیں ہوتا اس لئے آپ یوں سمجھیں کہ ملوں کی چینی 18100 کے لیول پر بک گئ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ملوں کے دو لاکھ ٹن چینی دینے کا مقصد یہی ہے کہ گورنمنٹ اوپن مارکیٹ کو فری ہینڈ کر دے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ گورنمنٹ بھی سستے بازار میں چینی فراہم کرے گی جس سے ایک عام آدمی کا فائدہ ہو گا۔ اور ملیں اوپن مارکیٹ میں چینی اپنے حساب سے بیچیں گی۔ یہی وجہ ہے کہ آج مارکیٹ میں کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ابھی تو پاکستان میں بیشمار ڈیلروں کے نمبر بند ہیں کیونکہ مارکیٹ میں گرفتاریوں کی وجہ سے خوف و ہراس تھا تاہم جیسے ہی مارکیٹ پورے طریقے سے کھلے گی مارکیٹ میں اچھی گاہکی دیکھنے کو ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 16640 تک ہوے ہیں اوور آل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اپریل بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Mar 18 2025 20:32:52 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد کی فل الحال بیچ نہیں آ رہی ہے۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی صبح کی پیمنٹ پر 16000 میں کام ہوا ہے۔ جبکہ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی مارچ کے سودوں کی 16025 جیسی پوزیشن بن گئ ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ گاہکی بہت ھے۔اپریل کے سودوں کا 16600 کا گاہک ہے۔ .
Mar 18 2025 19:27:00 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے متعلق سننے میں آیا ہے ہے کہ حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ملوں نے گورنمنٹ کو 15900 میں دو لاکھ ٹن دینے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ گرم ہو گئ ہے۔ اس وقت مارچ کے سودوں کے 15925/50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں تیزی کا رجحان ھے۔ الائنس شوگر ملز کا حاضر میں 15900 میں کام ہو گیا ہے۔ گاہک بہت ھے مارکیٹ میں .
Mar 18 2025 19:07:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز کے 15850 میں کام ہوے حاضر میں اب 15900 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی بھی 15900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارچ کے سودوں کے بھی 15900 جیسے ریٹ بن گئے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 18 2025 19:00:31 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حمزہ شوگر ملز 200 روپیہ کوننٹل تیز ہوئی ہے اور 16000 جبکہ آر وائی کے شوگر ملز کے بھی 16000 میں کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری ملوں کے بھی جوں جوں ریٹ آتے ہیں اپڈیٹ کرتے جائیں گے کیونکہ زیادہ تر ڈیلروں کے نمبر بند ہیں۔ تاہم ہم کوشش میں ہیں آپ کو اپڈیٹ کرتے جائیں مارکیٹ بہتر ہے .
Mar 18 2025 04:39:36 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی میں تیزی کے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج حکومت نے ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی 15500 میں مانگی ہے جسے حکومت رمضان المبارک کے بعد بھی سستے بازاروں میں بیچنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم ملوں نے 17500 روپیہ میں رضا مندی ظاہر کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ بیچ میں کہیں نا کہیں فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اگر ملیں چینی گورنمنٹ کو 15500 میں بھی دے دیں تو اس میں سیل ٹیکس شامل نہیں ہوتا ملوں کی تقریباً 17700/800 کے لیول پر بکے تو 15500 صافی بچتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ بھی تیزی کی خبر ہی ھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ فارمولا ہو سکتا ہے طے ہو جائے اگر نہ بھی طے ہو تب بھی ملوں کی لوڈنگ بند ھے جس سے بڑے شہروں میں چینی کی قلت کا خدشہ ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں زبردست ڈیمانڈ کے دن ہوتے ہیں۔ پھر اس کے علاؤہ ایک اور فیکٹر بھی ہے پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے 5 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور 5 اپریل کو ہفتہ کا دن آتا ہے اور 6 اپریل کو اتوار ھے لحاظ مارکیٹ ہی 7 اپریل کو اوپن ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارچ کے سودوں کی پیمنٹ کا لین دین 7 اپریل کو ہو گا اس میں بہت زیادہ دن پڑے ہوے ہیں اس لئے مارکیٹ میں فارورڈ کے سودوں کا لوڈ نہیں پڑے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین ان ریٹوں میں چینی کی خریداری کا مشورہ دے رہے ہیں کہ جیسے ہی مارکیٹ میں گاہکی نکلی مارکیٹ شوٹ اپ ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاؤہ یہ چیز بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بڑی ملوں کے جون تک سودے بک چکے ہیں اور ملیں حاضر میں مال نہیں بیچ رہی ہیں۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ھے۔ .
Mar 18 2025 00:19:53 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حمزہ شوگر ملز کے سودے 15800 تک ہوے ہیں جبکہ الائنس شوگر ملز کے سودے 15650/700 تک ہوے ہیں۔ پنجاب میں حمزہ شوگر ملز کی لوڈنگ کھلی ہوئی ہے باقی تمام ملوں کی لوڈنگ بند ھے سندھ میں الائنس کے علاؤہ باقی شوگر ملز کی لوڈنگ بند ھے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کی ملوں کو کہا ہے سیل ٹیکس ریٹرن 16000 سے جمع کرائیں جبکہ ملوں کے سودے 13500/14000/14500/15000 کے لیول پر بکے ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں ملوں نے لوڈنگ بند کر دی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ خبر تیزی کی خبر محسوس ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی بعض ماہرین سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ اگر چند دن مزید لوڈنگ بند رہی تو بڑے شہروں میں چینی کی قلت ہو جائے گی۔ اور 19/20 رمضان المبارک کو مزید گاہکی بھی نکلے گی کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں میٹھائیوں کی بہت بڑی لاگت ہوتی ہے۔ اور پائپ لائن بالکل خالی ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر پائپ لائن خالی ہو جاتی ہے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تگڑی گاہکی نکلتی ہے تو صورت حال تیزی کی طرف جا سکتی ہے۔ یہ تو تیزی کا پہلو تھا۔ دوسری جانب حکومت بھی بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور ڈیلروں کو ابھی تک قید سے رہائی نہیں مل رہی بلکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے فل الحال ڈیڈ لاک ہے۔ حکومت اور ملوں کے درمیان ابھی تک کچھ طے نہیں پا سکا۔ جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ڈیلر حضرات اپنی سیٹوں پر نہیں بیٹھ رہے اور رو پوش ہیں۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کوئی کام سننے میں نہیں آ رہا۔ البتہ ایک بات ضرور ہے ریٹیل کی سطح پر چینی روزانہ فروخت ہو رہی ہے اور ملوں سے لوڈنگ بند ھے جس سے پائپ لائن بہت زیادہ متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ایک دفعہ پائپ لائن زیرو ہو جائے تو تو دوبارہ بھرنے میں وقت لگتا ہے دوسری جانب رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے میں دن تھوڑے ہی رہ گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج سینٹرل پنجاب کے کئی شہروں میں چینی کے ریٹ شوٹ اپ ہوے ہیں اگر لوڈنگ بند رہی تو سینٹرل پنجاب کے شہروں میں مقامی سطح پر مزید تیز ہو جائے گی چینی۔ .
Mar 17 2025 21:43:31 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کے فل الحال کوئی کام نہیں ہو رہے ہیں۔ فل الحال حالات جوں کے توں ہی ہیں۔ آج مزید گرفتاریاں سننے میں آئیں ہیں۔ تمام ڈیلروں کے نمبر بند ہیں۔ فل الحال محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے مزید سختیاں سننے میں آ رہی ہیں۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی کام کریں۔ .
Mar 17 2025 15:49:02 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی حاضر الائنس گھوٹکی 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارچ کے سودوں کے 15600 جبکہ اپریل کے سودوں کے 16300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں غیر یقینی سی صورتحال ہے۔ ابھی بھی ڈیلرز کے فون بند ہیں۔ .
Mar 17 2025 13:37:48 4 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سنٹرل پنجاب سرگودھا زون نون شوگر ملز 200 روپیہ کوئنٹل نرم ہے اور 16200 روپیہ کوئنٹل جبکہ رمضان العریبیہ یونیکول سفینہ شوگر ملز کے 16000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو یونائٹڈ اتحاد لوڈنگ بند ہے۔ اے کے ٹی گھوٹکی ڈھرکی الائنس 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ 15900 لوڈنگ مل جاتی ہے۔ آر وائی کے 15800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آر وائی کے لوڈنگ نہیں ہے۔ فارورڈ کے سودوں کے کوئ آفیشل تو کام نہیں ہو رہے ہیں لیکن پرائیوٹ میں مارچ کے 15600/15650 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جن ٹریڈرز نے اوپر ریٹوں میں بلائنڈ مال بیچے ہیں اندر خانے کوورنگ کر رہے ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی لوڈنگ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فل حال اگلے دنوں رمضان المبارک کی وجہ سے تھوڑی بہت گاہکی تو نکل سکتی ہے۔ لیکن فل حال مال سٹاک نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی مارکیٹ میں صورت حال غیر یقینی ہے۔ مارکیٹ میں کریکشن کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott