+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 01 2023 19:12:15
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 11775 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 12750 کا خریدار بن جاتا ہے سیلنگ کم آ رہی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گنے میں تھوڑی تھوڑی کھینچ پڑنا شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 15/20 دسمبر کے بعد گنے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونا شروع ہو جاے گا۔ کیوں کہ اس سال سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ میں گنا کافی کم نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ملیں جب انڈر کیپسیٹی چلنا شروع ہونگی تو مجبوراً ملوں کو اپنی کیپسیٹی بڑھانے کیلئے گنے کی قیمت بڑھانا پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر گنا 10 روپیہ من مہنگا ہو تو ملوں کو 2.50 روپیہ کلو چینی مہنگی پڑتی ہے۔ جبکہ گنا اگر 40 روپیہ من مہنگا ہو تو ملوں کو چینی 10 روپیہ کلو مہنگی پڑتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 17% گنا کم ھے۔ جبکہ لوکل ماہرین کا خیال ہے کہ گنا 20/25% فیصد کم ہے۔ سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ میں گنا بعض ماہرین کا خیال ہے کہ 30% کم ھے۔ اس لئے ملوں کو 15/20 دسمبر کے بعد ہر ریٹ میں گنا خریدنا پڑے گا۔ کیوں کہ 15/20 دسمبر کے بعد کسان کٹائی روک دے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس ریٹ میں چینی کی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ کیوں کہ 15/20 دسمبر کے بعد ملوں کے درمیان گنے کی جنگ چھڑ جائے گی اور جب گنا مہنگا ہو گا تو چینی بھی چھلانگیں مارنا شروع ہو جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی کے موجودہ ریٹ انتہائی مناسب ہیں۔ ان شاءاللہ جنوری کے مہینے میں اچھی تیزی متوقع ہے۔