+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 18 2023 13:26:50
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200/250 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 14700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلی بار جو مال آئے ہیں ان میں 1070 ڈالر سے لے کر 1270 ڈالر تک مال ُبک ہوئے ہوئے تھے۔ 1070 ڈالر والوں کو تو کافی وارہ تھا وہ تو پرافٹ ٹیکنگ کر کے نکل گئے ہیں اب جنہوں نے 1235/1250/1270 ڈالر میں منگوائے ہیں ان کا پڑتا ہی 15200 سے 15625 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ان کی بیچ نہیں ہے لوکل مارکیٹ میں۔ بکنگ 1140 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14026 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے دنوں مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم تھی تاہم ابھی لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حاضر میں مال کم ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں دبارہ بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔