+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 14 2022 16:10:45
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 5350/5450 روپیہ من جیسے حالات بروکر سنا رہے ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے 5500 ہی سمجھنی چاہیے۔  50/55 دن پیمنٹ پر 5700 تک کام ہوے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی مضبوط ہے اور مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مونگ کی کاشت کے علاقوں میں بارش ہے اور میانوالی کے بعض علاقوں میں بارش کی وجہ سے نقصان بھی ہوا ہے۔  آئندہ دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ مارکیٹ کسی وقت بھی 6000 روپیہ من کی نفسیاتی حد عبور کر سکتی ہے۔