+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 08 2025 22:30:51
  • Comments

Black Matpe Import Report | ماش ثابت اہم رپورٹ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11350 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما میں بکنگ بھی 20 ڈالر پلس ہوئی ہے اور 970 ڈالر جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 970 ڈالر والا ماش کراچی پورٹ پر 12100 تک آکر پڑتا ہے۔ گزشتہ تین چار ماہ سے ماش میں کافی مندہ آیا ہے اس کی مین وجہ یہ ہے کہ ایمپورٹرز نے اوور بکنگ کرا لی تھی۔ اب چونکہ تین ماہ سے بکنگ کے پڑتے سے کافی نیچے آ گئ ہے مارکیٹ اس لئے بکنگ کوئی نہیں کرا رہا اور کراچی کے گوداموں میں جو مال پڑا ہوا ہے وہی فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب کراچی کے گوداموں میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ جہاں تھوڑی گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ پلس ہو جائے گی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ مونگ ثابت کا ریٹ 13500 روپیہ من کی سطح پر ھے۔ جبکہ ماش 11350  یعنی 2100 روپیہ من نیچے ھے اس لئے ماہرین کا خیال ہے ماش دال کے وکرے میں بھی بہتری آ جاے گی۔ یہی وجہ ہے دو تین دن سے اس میں اسٹاکسٹ دوبارہ ایکٹو ہوا ہے اور تیزی کا رجحان بن گیا ہے۔ اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔