+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 16 2025 12:08:32
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 223 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ 45 دن پیمنٹ پر 229 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تھل کے مالوں کے 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے جبکہ نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی نرم ہوئ ہے۔ تاہم لوکل مارکیٹ میں بہت جلد 45 روپے پڑے ہیں۔ ابھی ہاتھ بدلی ہو رہے ہیں۔ لوکل میں جنہوں نے نیچے ریٹوں میں لیے ہیں وہ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرتے ہیں اور نئے انویسٹرز مال لے بھی جاتے ہیں۔ دوسری جانب جنہوں نے 230 پر مال بیچے ہیں ابھی ان ریٹوں میں دوبارہ گاہک کھڑے ہیں لیکن مال کھل کر ملتا نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ تھل کے مال فل اپریل 7500/7600 جبکہ 8000 فل مئ کر کے بکے ہوئے ہیں جبکہ مال 9400 میں بھی کھل کر ملتا نہیں ہے۔ اس لیے ان سودوں کی جہاں پر کٹنگ کا وقت آئے گا مارکیٹ مزید شوٹ آپ کر جائے گی۔ تھل کے بھی ٹریڈرز نے 13500 کا ریٹ دیکھا ہوا ہے۔ ٹریڈرز تو ان ریٹوں میں بھی مال لے جاتے ہیں۔ بکنگ میں بھی مجموعی طور پر 100/125 ڈالر کی تیزی آئ ہے۔ بکنگ آسٹریلیا سے 800 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ کل بکنگ تنزانیہ کے بھی 750/760 ڈالر تک ریٹ آیا تھا جون شپمنٹ کا۔ تاہم تنزانیہ کے مال جولائ اگست شپمنٹ کر کے ملتے ہیں۔ پچھلی بار بھی جنہوں نے جون جولائی شپمنٹ کر کے مال خریدے تھے یا تو ان کے مال لوڈ ہی نہیں ہوئے تھے یا پھر کچے مال آئے تھے۔ اس میں شکایات بہت زیادہ تھیں۔ ہرا دانا بہت تھا۔ بعد میں جو مال آئے تھے اگست شپمنٹ والے وہ صحیح تھے۔ تنزانیہ سے بھی ٹریڈرز بلائنڈ ہی بیچی جا رہے ہیں۔ اس سیزن تنزانیہ کے ٹریڈرز نے مونگ بھی بلائنڈ بیچی تھی 650/660 ڈالر میں وہ بھی بازار 750 ڈالر تک چلا گیا تھا۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔