+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 31 2022 17:17:32
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 200 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 11300 جیسے حالات بن گئے ہیں باریک تل 10800 جیسے حالات ہیں۔ کام کاج سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کی طرف سے پیمنٹ کی تنگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ایکسپوٹرز کی طرف سے پیمنٹ کافی سلو آرہی ہے دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر بھی 217.50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر ایمپورٹ میں 218.50 جبکہ ایکسپورٹ میں 217.50 پیسے کا ہے۔  ہمیشہ ایک آدھ روپیہ کا فرق ہوتا ہے۔ بنک ایکسپوٹرز سے جس ریٹ میں ڈالر لیتے ہیں اس میں ایک روپیہ اہنا پرافٹ رکھ کہ ایمپورٹرز و ڈالر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے ایمپورٹ اور ایکسپورٹ کے ریٹ میں ہمیشہ فرق ہوتا ہے۔