+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 18 2022 15:25:56
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 173 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر جبکہ مشین کلین کوالٹی 176/77 جیسے حالات ہیں۔  نپر مسور 175/76 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 800 ڈالر کے لگ بھگ ہے جو کراچی آکر تقریباً 193 تک پڑتا ہے۔  انٹر بنک میں ڈالر کے 223.17 جیسے حالات ہیں۔ بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ پہلے دو چار دن بعد ڈالر ملتا تھا اب دو سے تین ہفتے بعد ڈالر مل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے جو مال پورٹ پر پڑے ہیں ان کو ڈیمریج ڈیٹینشن لگنا شروع ہو گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مسور کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ اب بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ پورٹ والے مال جب فارغ ہو جائیں گے مارکیٹ اچھی ہو جانے گی۔  دوسری اہم بات یہ ہے کہ بکنگ کا پڑتا اونچا ہے۔