+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 02 2023 17:04:10
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور نئی مونگ کے 7800 جبکہ پرانی مونگ کے 7950 تک کام ہوے ہیں۔  45 دن کی پیمنٹ پر 8300 میں گاہک بن جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مونگ ثابت کے دسمبر میں 199 کنٹینر کراچی پورٹ پر آے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آگے اتنی زیادہ آمد متوقع نہیں ہے۔ جنوری کا مہینہ گزر جانے کے بعد ارجنٹائن اور برازیل سے بکنگ انتہائی مشکل کام ہو جائے گا کیونکہ اگر فروری میں ایمپورٹر بکنگ میں جاے گا تو لاطینی امریکہ کے ممالک سے تین چار ماہ لگ جاتے ہیں پاکستان کی بندر گاہ پر پہنچنے تک۔  اس لئے مونگ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔