+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 01 2023 17:17:45
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12050 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے ماش کراچی پورٹ پر تھوڑا تھوڑا ہی آ رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ گوداموں میں مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب دوکاندار حضرات بھی ماش ضرورت کے مطابق ہی لے رہےہیں کیونکہ ریٹ بھی بہت بڑا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماش میں مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے کیونکہ سپلائی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔  فروری کے آخر میں برما کی نئی فصل شروع ہو جاتی ہے جبکہ مارچ کے مہینے میں شپمنٹس شروع ہو جاتی ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال تقریباً 5.50 لاکھ ٹن کی فصل کا تخمینہ ہے برما میں۔  برما سے سب سے زیادہ خریداری ہندوستان ہی کرتا ہے پاکستان کا حصہ نمک برابر ہی ہوتا ہے۔