+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 18 2023 18:43:32
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 200 جبکہ کرمسن مسور کے بھاؤ 200 سے 205 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور آسٹریلیا اور کینیڈا سے ابھی جو جہازوں میں مال آیا ہے دونوں کی کوالٹی ناقص ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ تاہم کینیڈا میں مسور 720/30 ڈالر ہے جبکہ آسٹریلیا میں 700 ڈالر ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً بالترتیب 208 اور 200 کے لگ بھگ پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی چھانٹی کر کر کے اچھا مال ملے تو لینا چاہیے۔ دوسری جانب آج افغانستان کے علاقے قندھار میں ڈالر بلیک مارکیٹ میں 7/8 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 کا ہو گیا ہے۔ تاہم انٹر بنک میں ڈالر 263 کے لگ بھگ ہے۔ گزشتہ چار پانچ روز سے ایمپورٹرز کو ڈالر ملنے کی رفتار نسبتاَ بہتر ہوئی ہے۔ جمعرات اور جمعہ والے دن ایمپورٹر کو اچھی خاصی تعداد میں ڈالر ملے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مال ریلیز ہونے کی رفتار بھی بہتر ہوئی ہے۔