+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 14 2023 13:42:55
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد دوپہر کے اوقات میں 20/25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 9370/75 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ مارچ کے سودے بھی 30/35 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9460 تک کام ہوے ہیں۔ مارچ کا کام ٹیکس ان پیڈ کا ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں کام کاج سست ہے لیکن مارچ میں کھینچ ہے۔ جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ سدھر جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے اگلے ہفتے گاہکی نکل آے گی یعنی 17/18 مارچ سے 25/26 مارچ تک بھرپور گاہکی کا سپیل آے گا کیونکہ ان تاریخوں کے درمیان رمضان المبارک بھی شروع ہو جاے گا۔ رمضان المبارک سے ایک ہفتہ پہلے اور رمضان المبارک سے چار پانچ دن بعد بھرپور گاہکی رہتی ہے۔ ملیں فل الحال سیلنگ نہیں دے رہی ہیں۔ مارکیٹ میں جو کام ہو رہا ہے سب انڈر پارٹی کام ہو رہا ہے۔ یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے خریداری کرنی چاہیے