+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2023 17:44:06
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ 10000 سے 13000 روپیہ من تک سودے فروخت ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج تھوڑا تھوڑا خریدار بننا شروع ہوا ہے دیسی برسیم کا۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا کراچی 10500/10600 روپیہ من جبکہ نیا مصری برسیم اگست ڈیلیوری 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی آج انڈیا کے ایک  ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں دیسی برسیم 90/92 روپیہ کلو فروخت ہو رہا ہے جو 725 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔ جبکہ مصری برسیم ہندوستان میں 103/4 روپیہ کلو تک فروخت ہوا ہے انڈین کرنسی میں جو تقریباً 900 ڈالر کا لیول بنتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پاکستان کیلئے آج مصر سے 950 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی بکنگ میں انتظار کرنا چاہیے کیونکہ عید کی چھٹیوں میں مصر کی منڈیوں میں بھرپور آمد شروع ہو جاے گی اور انڈیا کی مارکیٹ کافی نیچے ہے اس لئے مصر کی مارکیٹ بھی ہو سکتا ہے مزید کم ہو جائے۔ فل الحال احتیاط سے کام کریں۔