+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 08 2023 17:39:21
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 50/75 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 13400/25 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اگست کے سودے 14070 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ستمبر کے سودوں کا 14800 کا خریدار ہے کھلی کا۔ یعنی بغیر بیعانہ والی کا۔ جبکہ 500 ڈیپازٹ کے ساتھ 15000 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل سینٹرل پنجاب کی ملوں سے لوگ اپنا اپنا مال اٹھا رہے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد سے بھی لوگ اپنا اپنا مال اٹھا رہے ہیں جس کی وجہ سے پرچون میں کام کاج سست ہے۔ لیکن مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ جہاں مارکیٹ میں 25 فیصد بھی ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں حاضر میں چینی بیچنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔