Sugar | چینی
Sep 19 2025
Feb 24 2023 15:15:04 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت مارکیٹ 200 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 12600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ کھل کر بچ نہیں ہے۔ مال کم ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 12700 میں کام ہوئے ہیں۔ 15 مارچ پیمنٹ پر 13000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Feb 24 2023 14:55:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت حاضر ڈلوری مال 160 جبکہ جہاز والے مال کے 155 جیسے حالات ہیں۔ جو آگے جہاز آ رہا ہے اس میں مالوں کے 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 23 2023 18:35:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی شام کے اوقات میں 212 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ اچھی کوالٹی 215/16 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی دو روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 207 میں کام ہوا ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھرپور گاہکی ہے .
Feb 23 2023 17:13:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ پیر کی پیمنٹ پر 161 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال کا 155 کا خریدار ہے بیچ کم آ رہی ہے جہاز کے مال میں بہتری نظر آرہی ہے۔ 5 مارچ والے جہاز میں 150 تک کام ہوے تھے لیکن آج کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 5 مارچ والے جہاز میں جو کام ہوے ہیں اس میں ایمپورٹرز نہیں بیچ رہے ہیں۔ سٹہ بازوں نے ہی سر پر مال بیچا تھا۔ انٹر بنک میں ڈالر ملنے کی سپیڈ سست ہے۔ .
Feb 23 2023 17:12:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Feb 23 2023 17:01:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12550 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Feb 23 2023 13:44:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 210/12 روپیہ کلو بازار دھارا کوالٹی جبکہ اچھی کوالٹی 215/16 روپیہ کلو تک ہیں۔ نپر مسور کے غ 205/6 روپیہ کلو تک ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 23 2023 13:35:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر مال 160 جہاز والے مال 155 جبکہ آنے والے جہاز کے مال 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک ڈالر 260.50 کے لیول پر ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں۔ بہت کم لوگوں کو تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے ہیں۔ .
Feb 23 2023 11:45:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کل شام فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ تھی اور 12850 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ چمن ماش کے 13300 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں۔ .
Feb 23 2023 11:24:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرانی 8400 جبکہ نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 22 2023 17:22:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 8300/8400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہکی کمزور ہے۔ .
Feb 22 2023 17:09:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ جہاز کے مال میں 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 مارچ والے جہاز میں 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جو 31 جنوری کو جہاز لگا تھا آج 22 دن ہو گئے ہیں اس میں تھوڑے تھوڑے ڈالر ایمپورٹرز کو مل رہے ہیں اور تھوڑی تھوڑی ڈیلیوری نکل رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 12000 ٹن والے جہاز میں ابھی تک 6000 ٹن کی ڈیلیوری نکلی ہے جب کہ 6000 ٹن شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ 5 مارچ کو ایک اور جہاز لگنا ہے 36000 ٹن کا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہمارے پاس اس وقت 42000 ٹن مال ہے جو شیڈ میں ہے وہ اور جو 5 مارچ کو لگے گا اسے ملا کر۔ بظاہر کوئی شارٹیج والی بات نہیں ہے۔ تاہم ییلو پیس کی مندہ تیزی بنکوں سے ڈالر ملنے پر اور ڈالر کی قیمتوں سے منسلک ہے۔ اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہوتا ہے تو ایمپورٹرز کا پڑتا بڑھ جاتا ہے۔ بنک فل الحال ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے یعنی ڈیجیٹل ڈالر ہے اسکی قیمت بھی 287/88 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر انٹر بنک میں ڈالر رکا رہے تو پھر ییلو پیس ادھر ہی روپیہ دو روپیہ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ اور اگر ڈالر سپیڈ سے نہ ملیں اور حاضر ڈیلیوری کی شارٹیج بن جاے تب ییلو پیس زیادہ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Feb 22 2023 16:45:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ 12400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ماش ثابت فل الحال ضرورت کے مطابق ہی لوگ لے رہے ہیں۔ چونکہ ماش ثابت میں انویسٹرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں اس لیے ملرز حضرات ڈیمانڈ کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ بکنگ بھی مخصوص لوگ ہی کر رہے ہیں تھوڑا تھوڑا مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ساتھ فروخت ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا سال ہے ماش کی لاگت بھی پچھلے سالوں کی نسبت کم ہو گئی ہے۔ 2022 میں پاک کموڈیٹیز کے حساب کے مطابق صرف 6 کنٹینر روزانہ کھپت ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماش کی دال چونکہ زیادہ تر ہوٹلوں میں پکتی ہے اور دھاڑی دار طبقہ کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے اس لئے ماش کی کھپت کافی کم ہو گئی ہے۔ کھپت کم ہونے کی وجہ سے انویسٹرز اس میں دلچسپی نہیں لیتے انویسٹرز زیادہ تر اس کام کو ترجیح دیتے ہیں جس کا والیم زیادہ ہو۔ کالا چنا کا والیم سب سے زیادہ ہوتا ہے دن میں 50 کنٹینر بھی بیچو تو بک جاتے ہیں جبکہ اگر 100 کنٹینر خریدنا ہو تو مل بھی جاتا ہے۔ اس لئے انویسٹرز کالا چنا اور چینی میں لگے ہوئے ہیں۔ چینی کی اگر دن میں آپ دو ہزار گاڑی کی خریدوفروخت کریں تو ہو جاتی ہے چینی کا والیم سب سے بڑا ہے۔ 72 لاکھ ٹن میں استعمال ہوتی ہے جبکہ کالا چنا 6.5 لاکھ ٹن سال میں کھایا جاتا ہے۔ اور ماش ثابت تقریباً 52000 ٹن استعمال ہوا ہے 2022 میں اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ والیم کیا چیز ہوتی ہے۔ .
Feb 22 2023 16:19:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 207 روپیہ کلو تک ہیں۔ کرمسن مسور کے 210 تک کام ہوے ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے سیلنگ کم آ رہی ہے۔ بعض ایمپورٹرز 215 مانگ رہے ہیں کرمسن کا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن سے ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں مل رہے ہیں بعض بنک کہتے ہیں پہلی تاریخوں کو ڈالر دیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہے۔ اس کے علاؤہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے یعنی ڈیجیٹل ڈالر ہے وہ بھی بڑھ گئی ہے یو ایس ڈی ٹی کے ریٹ 287/288 ہو گئے ہیں۔ فل الحال مسور میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Feb 22 2023 13:42:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن مارکیٹ گرم ہے اور 210/215 جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور ایڈوانسی پیمنٹ پر 207 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر بینک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہا ہے۔ .
Feb 22 2023 12:47:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ حاضر ڈلوری مال روپیہ کلو تیز ہوئے ہیں اور 161 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ جہاز والے مال کے 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 10/15 دن تک ڈلوری ہے۔ ییلو پیس دال 176 روپیہ کلو کی بیچ ہے۔ فل حال بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ .
Feb 22 2023 11:41:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 8500 جبکہ نئ 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Feb 22 2023 11:40:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12400/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Feb 21 2023 16:53:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 8400/8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ .
Feb 21 2023 16:28:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 160 جبکہ جہاز کے مال 155 جیسے حالات ہیں جہاز کے مال میں ایک دو روپیہ کلو کی بہتری ہے۔ 5 مارچ والے جہاز میں ایک روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 149 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر ڈیڑھ دو روپیہ تیز ہوا ہے اور 264 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Feb 21 2023 16:26:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 205/6 سے 210 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 203/4 روپیہ کلو تک ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھرپور گاہکی ہے ریٹیل میں۔ .
Feb 21 2023 16:25:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12400/50 پہ رکے ہوئے ہیں ملا جلا رجحان ہے .
Feb 21 2023 13:35:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 160 تک کام ہوا ہے۔ جہاز کے مال میں 1 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 153/54 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلا جہاز جو 5 مارچ کو پورٹ پر آے گا اس کے فارورڈ کے سودے 150 روپیہ کلو تک ہوے ہیں۔ .
Feb 21 2023 13:00:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3/4 روپیہ کلو تیز ہو گئے ہیں اور 204 جیسے حالات بن گئے ہیں اچھی کوالٹی 206/10 روپیہ کلو تک ہے۔ نپر مسور بھی 204 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ کرمسن اچھی کوالٹی مال بہت کم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ایمپورٹرز دبئی گئے ہوے ہیں وہاں ہر سال گلف فوڈ فیئر ہوتا ہے جس میں فوڈ اینڈ بیوریجز کے ٹریڈرز آتے ہیں۔ تاہم جو ایمپورٹرز کراچی میں ہیں وہ فل الحال کھل کر بیچ نہیں دے رہے ہیں دوسری جانب فیصل آباد منڈی گاہک بھی بہت ہے۔ .
Feb 21 2023 11:39:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 12450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 21 2023 11:32:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 8500 جبکہ نئ 8400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم جہاں کہیں تگڑی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Feb 20 2023 17:51:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 201 سے 205 نپر 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ پورٹ پر 12000 ٹن مسور پڑی ہوئی ہے جو تھوڑا تھوڑا کر کے کلئیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ ایک جہاز کالا چنا کا ہے پورٹ پر جبکہ ییلو پیس کا جہاز بھی ہے پورٹ پر۔ اس کے علاؤہ 5 مارچ کو ییلو پیس کا ایک جہاز پورٹ پر آے گا جبکہ 8 مارچ کو کالا چنا کا بھی ایک جہاز پورٹ پر آے گا جس کی وجہ سے ایمپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ڈیمانڈ کی بات کی جائے تو فیصل آباد منڈی آج بمپر ڈیمانڈ تھی لیکن کراچی مارکیٹ میں بھاؤ نہیں بڑھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب مال پکے ہاتھوں میں چلا جائے گا مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ سے ابھی وارہ نہیں ہے صرف پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ .
Feb 20 2023 17:31:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 154 جہاز جبکہ حاضر ڈیلیوری 159 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک دو ہفتے سے پشاور کے راستے مال آرہے تھے جو پورے خیبرپختونخوا اور پنجاب تک کی ڈیمانڈ کو پورا کر رہے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر بند ہو گیا ہے اور پشاور میں مال بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے آج فیصل آباد لاہور گوجرانولہ کی طرف سے کراچی میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ طور خم بارڈر کتنے دن بند رہے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو جہاز پورٹ پر آیا تھا وہ کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 35/40% مال ریلیز ہوے ہیں جن ایمپورٹرز کو انٹر بنک سے ڈالر مل گئے ہیں باقی جب تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے جائیں گے مال ریلیز ہوتا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا 36000 ٹن والا جہاز 5 مارچ تک پورٹ پر آے گا یہ جہاز 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا تھا جس کا کراچی پورٹ پر پڑتا 136/137 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم جب جہاز لگے گا اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن ہو گی یہ اس وقت ہی پتا چلے گا۔ چونکہ افغانستان سے پشاور کے راستے طور خم بارڈر پر مال آنا شروع ہو گیا تھا اس لئے کراچی کے ملرز ضرورت کے حساب سے ہی خریداری کر رہے تھے۔ ابھی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گاہکی نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 مارچ کو جو جہاز لگے گا اگر ایمپورٹرز کو ڈالر ملنا شروع ہو گئے تو وہ اس ریٹ میں ییلو پیس بیچیں گے کیونکہ جس ایمپورٹر کو ڈالر مل جاتا ہے اس کو اچھا منافع ملتا ہے۔ لیکن ایک بات ہے اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہونا شروع ہو گیا پھر الگ بات ہو گی۔ .
Feb 20 2023 16:40:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12450 جیسے حالات بن گئے ہیں مال تھوڑا تھوڑا آ رہا ہے پورٹ پر اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ بڑے ہیں اس لیے اس میں انویسٹرز نہیں ہیں۔ صرف ملرز ہی ضرورت کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ .
Feb 20 2023 16:39:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ 100 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پشاور سائیڈ پر طور خم بارڈر بند ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ ادھر ہی کھیل رہی ہے۔ جہاں تگڑی گاہکی آئ مونگ بھی بہتر ہو جائے گی۔ فل الحال کوئی ایمپورٹ بھی نہیں ہو رہی ہے۔ اور پاکستان کی ہاڑو فصل بھی جون میں آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ 15 مئی تک مندہ نہیں ہے۔ پھر اس کے بعد نئی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott