Sugar | چینی
Sep 20 2025
Mar 02 2023 16:49:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12600 روپیہ من تک ہیں۔ خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فروری کے مہینے میں 12 کنٹینر پورٹ پر آے ہیں ایف اے کیو کوالٹی کہ۔ جبکہ ایس کیو 56 کنٹینر آے ہیں تقریباً 68 کنٹینر لگے ہیں۔ ماش تھوڑا تھوڑا ہی ایمپورٹ ہو رہا ہے اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ فل الحال مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہے۔ .
Mar 02 2023 12:57:16 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور حاضر میں 163 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پانچ تاریخ کو لگنے والے جہاز میں 148 تک کام ہوے تھے تاہم آج انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 تک پہنچ گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں بیچ نہیں دے رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے فل الحال۔ .
Mar 02 2023 11:59:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز 12600 بھی مانگ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر نے آج ایک ساتھ ہی 17 روپیہ کی چھلانگ لگائی ہے اور 285 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل کم کر دی ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من تیز اوپن ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 02 2023 11:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 207 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور کے ریٹ بھی تیز ہوے ہیں اور 215 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 17 روپیہ تیز ہوا ہے اور 285 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مسور میں تیزی کا رجحان ہے .
Mar 01 2023 18:25:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے تھے۔ شام کے اوقات میں 5 تاریخ والے جہاز میں 148 کی سیلنگ تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال 477 ڈالر فی ٹن میں بک ہوا تھا جو ایمپورٹرز کو 139 تک پڑتا ہے۔ تاہم ابھی جہاز پورٹ پر نہیں لگا ہے۔ جب جہاز لگے گا اور ایمپورٹرز کو ڈالر ملیں گے تب حساب لگے گا کہ پڑتا کس ریٹ کا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر آج 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:44:55 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 204 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 2210/12 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کینیڈا میں 20/25 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 725 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں انڈیا کے نیوا شیوا پورٹ کیلئے۔ یہ نیوا شیوا پورٹ ممبئی میں ہے۔ پاکستان کیلئے 10/15 ڈالر ریٹ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کیلئے شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز زیادہ 10/15 ڈالر زیادہ لیتی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی مسور کی فصل کورے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور انڈیا نے کینیڈا سے خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا کی مارکیٹ ٹائیٹ ہوئی ہے۔ 735 ڈالر فی ٹن والی مسور 215/16 میں پڑتی ہے کراچی آکر۔ اس لئے مسور لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا پریشر ختم ہوا مارکیٹ جمپ کر جانے گی۔ پھر ایمپورٹرز جب مسور کی بکنگ کرائیں گے جہاز میں تو 215 والی مسور میں جب تک ایمپورٹرز کو معقول منافع نہیں ملے گا وہ نہیں بیچیں گے۔ کیونکہ جہاز کی بکنگ 5/7 بڑے گھر لیتے ہیں اور پھر وہ حوصلے سے مال بیچتے ہیں اس لیے مسور میں مندہ نظر نہیں آ رہا تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12350 تک کام ہو کر شام کو واپس 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12400 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے 268.80 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 7 روپیہ ڈالر تیز ہوا ہے جس کی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیلنگ کم کی ہے۔ .
Mar 01 2023 17:36:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 8300/8400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Mar 01 2023 14:12:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی 205 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پورٹ کے مال 100% ایڈوانس پیمنٹ پر 202 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور 212 پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ اچھی کوالٹی 215 سمجھنی چاہیئے۔ مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 268.80 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ ہر امپورٹر مال نہیں بیچتا۔ فیصل آباد منڈی میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ .
Mar 01 2023 13:06:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 160 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر تیز ہو گیا ہے 266/267 ریٹ آ رہا ہے۔ جہاز والے مال کی بیچ نہیں ہے۔ فل حال ڈالر کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 15 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Mar 01 2023 12:09:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12400/50 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 266/67 جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 01 2023 11:37:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من نرم اوپن ہوئ ہے اور پرانی 8350 جبکہ نئ 8250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 28 2023 17:22:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 204/205 کرمسن 208/212 جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 28 2023 16:25:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہے اور 158 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر مالوں کے۔ جبکہ جہاز والے مال 2/3 روپیہ کلو نرم ہیں اور 145/146 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ نرم ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Feb 28 2023 16:22:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 12400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست تھی۔ .
Feb 28 2023 16:20:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من بہتر ہوئ ہے شام میں اور پرانی 8450 جبکہ نئ 8350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے اور بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ .
Feb 28 2023 13:31:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 204/205 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور بھی 210 جیسے حالات ہیں۔ فل حال کراچی سے مال مل رہے ہیں لیکن ٹریڈرز کی گاہکی نہیں ہے۔ پنجاب سائڈ نیچے کاؤنٹر میں مال ِبک رہے ہیں۔ .
Feb 28 2023 13:27:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری مال 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ 3 مارچ کو آنے والے جہاز میں 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ 495 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 141 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لیکن کنٹینرز میں اب بہت کم بکنگ ہو رہی ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے۔ .
Feb 28 2023 11:57:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ جہاں کہیں گاہکی نکلتی ہے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔ مال بھی انتہائ کم ہیں۔ جو تھوڑے تھوڑے مال پورٹ سے باہر آتے ہیں ساتھ ہی ِبک جاتے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 260 روپیہ کے لیول پر ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 28 2023 11:43:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 8400 نئ 8300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ آج کراچی پورٹ پر 13 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Feb 27 2023 17:35:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 159 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈیلیوری کے۔ شیڈ کے مال کے ریٹ 154 جبکہ 5 مارچ کو پورٹ پر لگنے والے مال کے ریٹ 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ ڈیمانڈ کے سر پر چلے گی۔ فل الحال نئ بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں اور 5 تاریخ کو لگنے والے جہاز کو ملا کر ہمارے پاس 4 لاکھ بوری موجود ہے۔ .
Feb 27 2023 17:32:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8300/8400 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اتنی زیادہ نہیں ہے مونگ ثابت کو ایک تگڑی گاہکی کی ضرورت ہے۔ جہاں ڈیمانڈ نکلی مال اتنے نہیں ہیں مارکیٹ اچھی ہو جائے گی .
Feb 27 2023 17:29:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 27 2023 17:28:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 207 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ کرمسن مسور 210/12 سے 215 جیسے بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے مسور کی بکنگ 710 ڈالر جبکہ کینیڈا سے 730 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب ایمپورٹرز کنٹینر کی شکل میں بکنگ نہیں کرائیں گے کیونکہ کنٹینر پورٹ پر پھنسے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن لگ جاتا ہے۔ اب جہاز میں کام ہونے کے امکانات ہیں لیکن ابھی تک کوئی بکنگ نہیں ہوئی کیونکہ 730 ڈالر والا 207 میں آکر پڑتا ہے۔ جبکہ لوکل مارکیٹ بھی یہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوکل مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں جہاں گاہکی نکلی 10/15 روپیہ کلو تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ایمپورٹرز جب وارہ بنے گا تب ہی بک کرائیں گے۔ مارچ سے لیکر ستمبر تک مسور ثابت اور مسور دال کی بھرپور لاگت ہوتی ہے۔ .
Feb 27 2023 13:42:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ماش ثابت ایس کیو 12850 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 13300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مال بھی کم ہیں اور گاہکی بھی سست ہے۔ .
Feb 27 2023 13:14:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 160 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلوری مالوں کے۔ جبکہ جہاز والے مال کے 155 اور جو آنے والا جہاز ہے اس کے مالوں کے 149/150 جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی مارکیٹ میں ہڑتال ہے چھٹی جیسا ماحول ہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 260 کے لیول پر تھا۔ .
Feb 27 2023 12:09:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 205 جبکہ کرمسن 212 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ فل حال نیچے گاہکی اچھی ہے مال ِبک رہے ہیں۔ ڈالر 261 روپیہ کے لیول پر تھا۔ .
Feb 27 2023 11:38:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں پرای 8350 جبکہ نئ 8250 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے ِبکرا سست ہے۔ مونگ تنزانیہ 6800 کابلی مونگ 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Feb 25 2023 17:02:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2/3 روپیہ کلو ٹوٹے ہیں اور 204/5 کی بیچ آ رہی ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ کرمسن 213/14 جیسے بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتر رہنے کی توقع ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott