Cumin | زیرہ
Sep 23 2025
Mar 13 2023 11:49:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 7900/8000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ .
Mar 10 2023 15:11:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 207/8 جبکہ کرمسن مسور 210 سے 214 جیسے حالات ہیں۔ آج مسور کے ریٹ صحیح طرح موصول نہیں ہوے کیونکہ حیدرآباد اور فیصل آباد کی منڈیاں بند ہیں کوئی کام کاج سننے میں نہیں آیا۔ البتہ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے کہ کیونکہ بنکوں سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جب تک حکومت کا آئ ایم ایف سے معائدہ نہیں ہوتا تب تک ڈالر کی صورت حال غیر مستحکم ہی رہے گی۔ .
Mar 10 2023 15:04:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12350/400 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ بکنگ 990 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 12260 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما سے ہر کوئی ایمپورٹر کام نہیں کر رہا ہے صرف مخصوص لوگ ہی ایمپورٹ کر رہے ہیں اور تھوڑا تھوڑا مال ہی ایمپورٹ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پڑتا بھی حاضر ریٹ والا ہی۔ جہاں گاہکی بھرپور نکلی مارکیٹ تیز ہو سکتی ہے۔ .
Mar 10 2023 14:33:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید کم ہوے ہیں اور 154 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 144/45 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 284 کی سطح پر ہے۔ ریٹیل میں کام کاج سست ہے۔ .
Mar 09 2023 17:27:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 207 جبکہ کرمسن 210/214 جیسے حالات ہیں۔ اس بار کرمسن مسور مال ہلکی کوالٹی ہے۔ وہی ِبک رہا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بمپر ڈیمانڈ ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 17:14:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس شام کے اوقات میں مارکیات سست ہے۔ حاضر مال 155 جبکہ جہاز والے مال 145/146 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب سائڈ سے بھی ڈیمانڈ سست ہے۔ افغانستان بارڈر سے بھی تھوڑے تھوڑے مال آ رہے ہیں۔ .
Mar 09 2023 17:10:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو شام کے اوقات میں 12300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے۔ فل حال ڈالر تیز ہوتا ہے تو بیچ کم ہو جاتی ہے۔ شام میں ڈالر 282 تک تھا۔ ہر بینک کا اپنا اپنا ہی ریٹ ہے۔ .
Mar 09 2023 17:07:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں پرانی 8100 جبکہ نئ 8000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے تھوڑا تھوڑا کام ہے۔ .
Mar 09 2023 13:52:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 12300 کا خریدار بن جاتا ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 283/288 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ماش ثابت کی بکنگ برما سے 990 ڈالر فی ٹن ہے جو کراچی آکر تقریباً 12300 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوں جوں موسم گرم ہونا شروع ہو گا ماش کی لاگت بڑھنی شروع ہو جاے گی۔ ماش میں فل الحال بہتری کے امکانات لگ رہے ہیں .
Mar 09 2023 13:36:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 5 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 207 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ کرمسن مسور بھی 2/3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 210/213 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 کی سطح پر پہنچ گیا ہے دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں بھرپور گاہکی ہے۔ اور تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے کیونکہ کینیڈا سے انڈیا خریدار ہے۔ .
Mar 09 2023 12:43:19 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی روپیہ دو روپیہ کلو کمزور اوپن ہوئی ہے اور 156 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز میں کچھ کمزور پارٹیوں کا مال ہے جس کی وجہ سے جہاز کے مال میں بیچ ہے۔ حالانکہ آج انٹر بنک میں ڈالر 283/288 روپیہ کا ہو گیا ہے جبکہ 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے اس جہاز میں بکنگ ہوئی تھی۔ جو کراچی آکر تقریباً 148 تک پڑتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ حاضر میں اردو جہاز کے مال کے ریٹ میں 8 روپیہ کلو کا فرق ہے جس کی وجہ سے ٹریڈرز ضرورت کا مال ہی خریدتے ہیں۔ .
Mar 09 2023 12:01:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8100/8200 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Mar 07 2023 17:33:47 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور بھی پیمنٹ کے بحران کی زد میں آگئی ہے۔ نپر مسور 3 روپیہ کلو کم ہو کر 202 جبکہ کرمسن مسور 208 سے 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی پیمنٹ کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے تاہم مسور یہاں خریداری کرتے جائیں کیونکہ جب بھی پیمنٹ کا بحران ختم ہوا مارکیٹ یک دم بڑھ جاے گی۔ .
Mar 07 2023 17:04:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 157 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 147 کی بیچ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ فارورڈ کے سودوں کی کم ریٹ کی بیچ ہے اس لئے دوکاندار حضرات ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھنڈی ہے ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ .
Mar 07 2023 17:02:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 150 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 12200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی میں پیمنٹ کا بحران ہے اور ریٹیل میں گاہکی بھی سست ہے۔ اس لئے مارکیٹ نرم ہوئی ہے .
Mar 07 2023 16:56:22 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 200 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 7800/7900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسوقت مارکیٹ دباؤ میں ہے کیونکہ جن لوگوں نے 40/45 دن کی پیمنٹ پر 9000/9200 میں مال خریدا ہوا تھا ان کا وقت پورا ہو گیا ہے پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے وہ لوگ اپنا مال فروخت کر رہے ہیں۔ سٹے کی وجہ سے مارکیٹ پھنسی ہوئی ہے۔ تاہم جب سٹے کے سودے سیٹل ہو جائیں گے مارکیٹ پھر بہتر ہو جانے کے امکانات ہیں۔ جن لوگوں نے اپنے پیسے لگا کر مال خریدا ہوا ان کا نمبر آ جائے گا .
Mar 07 2023 13:35:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 159 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 148 کی بیچ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 12:49:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 212 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ نپر مسور کے ریٹ 205 روپیہ کلو تک ہیں۔ یہ پہنچنے کی پیمنٹ ریٹ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور فل الحال گوداموں میں جو پڑی ہوئی ہے وہی کھائی جا رہی ہے۔ پیچھے ابھی کوئی لمبی چوڑی بکنگ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مسور میں اچانک پیسے پڑیں گے۔ اس لئے مسور کو ہاتھ میں رکھ کر چلنا چاہیے تیزی کا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 12:12:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 12350 روپیہ من تک رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 07 2023 12:12:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 8100/8200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 06 2023 18:11:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کم ہوئی ہے اور 158 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جہاز کے مال میں 147 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے۔ .
Mar 06 2023 17:13:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 205 تک ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 206 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے۔ کرمسن مسور کراچی 212 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ کرمسن مسور کا خریدار بن جاتا ہے بیچ کم ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Mar 06 2023 16:49:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 12350 کی بیچ آ جاتی ہے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی مارکیٹ میں پیمنٹ کا پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ .
Mar 06 2023 16:49:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 8150/8250 جیسے حالات ہیں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Mar 06 2023 13:28:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں روپیہ دو روپیہ کم اوپن ہوے ہیں اور 160 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز آگیا ہے لیکن ابھی تک برتھ پہ نہیں لگا 8 تاریخ کو برتھ ملے گا جہاز کو۔ ماہرین کے مطابق جہاز کے مال میں 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پیمنٹ 8 تاریخ کو اور ڈیلیوری 15 دن کے اندر اندر ہو گی۔ دال کی گاہکی اچھی ہے لیکن ٹریڈرز صرف ضرورت کے مطابق ہی دال خرید رہے ہیں کیونکہ پندرہ دن بعد کا سودا جب 150 روپیہ کلو میں مل رہا ہو تو حاضر میں لوگ ضرورت کے مطابق ہی لیتے ہیں۔ .
Mar 06 2023 12:47:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو کم اوپن ہوے ہیں اور 206 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور 112 سے 215 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Mar 06 2023 12:00:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 275.86 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 12800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چمن ماش کے فیصل آباد منڈی میں 13500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Mar 06 2023 11:34:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور پرانی 8200 جبکہ نئ 8100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے تھوڑے تھوڑے مال ِبک رہے ہیں۔حیدر آباد منڈی میں 7900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں زیادہ تر کام کابلی مونگی کا ہو رہا ہے 7500/7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تنزانیہ مونگ 6200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ .
Mar 04 2023 19:04:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں گرم ہو گئی ہے 208 سے 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور ریگولر کوالٹی 214 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں فیصل آباد کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج شام کے اوقات میں ریٹیل میں بمپر قسم کی گاہکی نکلی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی ٹائیٹ ہے۔ .
Mar 04 2023 17:40:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 161 شیڈ کے مال 155 جبکہ جہاز کے مال میں 148/50 روپیہ کلو تک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیڈ سے مال تقریباً فارغ ہو گیا ہے 2 ہزار ٹن مال ہے جو اگلے تین چار دن تک فارغ ہو جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز آج آیا ہے لیکن فل الحال جہاز سمندر میں ہی کھڑا ہے ماہرین کے مطابق جہاز کو 8 تاریخ تک برتھ ملے گا اتنی دیر میں شیڈ والے مال فارغ ہو جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گاہکی اسوقت اچھی ہے تقریباً 20 ٹرالے روزانہ لوڈ ہو رہے ہیں یہ تقریباً 800 ٹن ییلو پیس بنتی ہے روز کی۔ آگے جہاز میں ڈیلیوری امید ہے 15 مارچ تک شروع ہو گی۔ اگر اس درمیان گاہکی زیادہ نکل آئ تو مارکیٹ میں ایک ہفتے کا گیپ بھی بن سکتا ہے۔ اور مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott