Sugar | چینی
Sep 17 2025
Sep 24 2022 16:05:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد نئی 24000 پرانی 21000 پہ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 24 2022 12:05:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 4000 بوری کی آمد تھی گیلے مال 18000 سے 23000 تک کام ہوے ہیں اچھی کوالٹی 24000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے زیادہ تر بارشی اور گیلے مال ہیں۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں نئی 24000 جبکہ پرانی 21000 جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ کی پیمنٹ پر 24000 میں کام ہوا ہے پرانی کا۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اسٹاکسٹ نے زیادہ تر پرانی مرچ پر اپنا زور لگایا ہوا ہے۔ نئی مرچ میں اسٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ کوالٹی انتہائی ناقص ہے۔ دوسری جانب مصالحہ جات کمپنیاں بھی ابھی تک فل فلیج خریدار نہیں بنی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چند روز تک مصالحہ جات کمپنیاں بھی میدان میں آجائیں گی اور لوکل ڈیمانڈ بھی شروع ہو جاے گی۔ .
Sep 22 2022 16:40:28 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ نئی فیصل آباد میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 24000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کنری منڈی میں آج 3500 بوری کی آمد تھی زیادہ تر بارشی اور گیلے مال ہیں اچھی کوالٹی بہت تھوڑی آتی ہے۔ وقتی طور پر گاہکی سست ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ لوگ ابھی بھی آمد کا انتظار کر رہے ہیں کہ شائد اگلے ہفتے آمد میں کچھ اصافہ ہو اور مارکیٹ تھوڑی کم ہو جائے۔ دوسری جانب ابھی کراچی کی مصالحہ جات کمپنیوں نے بھی کھل کر کر خریداری شروع نہیں کی ہے۔ تاہم کچھ دنوں تک سب خریداری شروع کر دیں گے۔ دوسری جانب اکتوبر کی نو یا دس تاریخ کو بارہ ربیع الاول بھی ہے۔ عموماً ربیع الاول سے ہفتہ پہلے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاتی ہے پھر اکتوبر میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ امید ہے اکتوبر سے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں مصالحہ جات کمپنیاں پاکستان سے ہی خریداری کریں گیں کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی مہنگی ہے۔ بس ڈیمانڈ نکلنے کی دیر ہے۔ .
Sep 22 2022 11:11:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ سٹور والی 22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. نئے مال 25000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئے مال کے 28500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 4 مہینے پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے جبکہ ہلکے مال سارے ِبک رہے ہیں۔ کنری منڈی میں 3500 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ مالوں کے22000 سے 25900 تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 23000 سے 27800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں پر بھی سٹاکسٹ مال لے رہے ہیں بیچ نہیں دیتے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 21 2022 16:56:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد نئی 25000 پرانی 22000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 21 2022 12:32:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2500 بوری کی آمد تھی 16000 سے 26950 تک بولی ہوئی ہے۔ زیادہ تر مال بارشی ہیں۔ نمبر ون کوالٹی بہت تھوڑی آتی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئی 25000 جبکہ پرانی مرچ 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مضبوط ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے الحمدللہ مرچ کے علاقوں کا سروے مکمل کیا ہے۔ تقریباً چھ دن سندھ میں لگ گئے۔ سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں کا حال کچھ اچھا نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو مرچ کی کاشت 25% تھی جبکہ بارشوں نے رہی سہی کثر بھی نکل دی ہے۔ بارشوں سے کافی علاقے تباہ ہوے ہیں۔ صرف نبی سر ٹاہلی نو کوٹ ڈگری پنگریو اور ملکانی کے علاقوں میں تھوڑی بہت مرچ بچی ہے۔ جو بچی ہے اس میں بھی زیادہ تر پتا مروڑ کا مرض لگ گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جو پھل پودے کے ساتھ لگا ہوا ہے بس اسی کی چنائ ہو گی کیونکہ پودے میں جان نہیں ہے زیادہ تر کھیتوں میں ایک چنائ ہو گی اس کے بعد کسان ہل پھیر دے گا۔ اس کے بعد جو تھوڑی بہت بچے گی جس میں دوبارہ پھل لگ رہا ہے وہ زیادہ تر کسان سبز مرچ ہی بیچ رہا ہے سندھ میں سبز مرچ دس ہزار روپیہ من فروخت ہورہی ہے۔ اگر کسان کی سبز مرچ دس ہزار روپیہ من فروخت ہو اور لال مرچ 42000 روپیہ من فروخت ہو تو اس کو ایک جیسے پیسے وصول ہوتے ہیں۔ عموماً 100 کلو ہری مرچ جب خشک ہوتی ہے تو اس کا وزن 22/23 کلو رہ جاتا ہے اس لئے کسان مرچ کو خشک نہیں کر رہا سبز ہی بیچ رہا ہے کیونکہ سبز مرچ پورے پاکستان میں بارشوں کی وجہ سے ختم ہو گئی ہے اور شارٹ ہو گئ ہے۔ بڑے شہروں میں سبز مرچ 350/400 روپیہ کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی مصالحہ جات کمپنیوں نے بھی خریداری شروع نہیں کی ہے۔ شان نیشنل اور میران مصالحہ والے تقریباً سیزن میں 1500 ٹرک لیتے ہیں۔ جبکہ سندھ میں ہمیں صرف 600 گاڑی کی فصل نظر آتی ہے۔ جب کہ فیصل آباد کے کولڈ اسٹورز میں بھی 600/700 گاڑی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر نئی پرانی ملا کر بھی 1500/1800 ٹرک گنتی لگائی جاے تو پاکستان کے پاس صرف تین ماہ کی خوراک جتنا اسٹاک نظر آتا ہے۔ یعنی ہمیں جنوری میں مرچ ایمپورٹ کرنی پڑ سکتی ہے۔ اور انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ اونچی ہے۔ ڈنڈی والی مرچ انڈیا سے 42/43 ہزار روپیہ من پڑتی ہے جبکہ ڈنڈی کٹ 50000 روپیہ من تک پڑتی ہے۔ اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ آگے چل کر ایک اچھی خاصی تیزی سکتی ہے۔ کیونکہ اب پاکستان کی فصل جون میں آے گی پنجاب کی جبکہ سندھ کی فصل اگلے سال 20 اگست کے بعد شروع ہو گی اس لئے ٹائم بہت پڑا ہوا ہے۔ .
Sep 20 2022 16:46:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد نئی 1000/1500 کمزور ہوئی ہے اور 25000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 26500 میں 70 دن پیمنٹ پر کام ہوا ہے۔ تاہم پرانی مرچ کا 22000 میں کام ہوا ہے آج کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ کسی وقت بھی تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے .
Sep 20 2022 12:17:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی 22000 سے 27000 تک کام ہوے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں نئی مرچ 26000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پرانی کولڈ اسٹوریج والی مرچ کی گاہکی بہت اچھی ہے 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیری کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Sep 19 2022 17:39:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک ہے بیچ نہیں ہے جبکہ نئے مالوں کے 26000 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئے مال 3 مہینے پیمنٹ پر 29000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 19 2022 12:25:00 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2200 بوری کی آمد تھی۔ اوپر سے اوپر 27700 تک کام ہوے ہیں۔ انویسٹرز حضرات بھرپور خریدار ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی مرچ آڑھتی حضرات بولتے تو 22000/23000 ہیں لیکن بیچ نہیں ہے۔ تیری کا رجحان ہے۔ .
Sep 15 2022 16:26:25 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ نئی فیصل آباد منڈی میں 22500 میں کام ہوا ہے سندھ کے انویسٹرز مال لے گئے ہیں۔ گاہک پوزیشن ہے بیچ کم ہے۔ پرانے مال 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Sep 15 2022 13:03:41 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ہائبرڈ کنری منڈی میں 2500/3000 بوری کی آمد تھی 19000 سے 24500 تک بولی ہوئی ہے۔ اچھی کوالٹی کراچی جا رہی ہے جبکہ ہلکی کوالٹی پنجاب کیلئے لوڈ ہورہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئی مرچ 22500 تک کام ہوے ہیں۔ تاہم فیصل آباد میں جو نئے مال آرہے ہیں ان کا رنگ بھی اتنا اچھا نہیں ہے اور مال میں گیل بھی بھی ہے۔ پرانی مرچ فیصل آباد میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 21000/22000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد منڈی میں پرانی مرچ کا 1000 روپیہ من ریٹ کم ضرور بتاتے ہیں لیکن کھل کر بیچ بھی نہیں آتی۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر ابھی تک کوئی کام ہوا نہیں ہے شام کو صورت حال سامنے آئے گی۔ دوسری جانب کنری منڈی میں ماہرین کا خیال ہے کہ جو بھی آمد کا زور ہے وہ ایک ہفتے تک ہے۔ اس کے بعد آمد کم ہو جائے گی۔ مجموعی طور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے .
Sep 14 2022 16:22:24 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ نئی 23000 کا خریدار ہے جب سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ پرانی کولڈ اسٹوریج والی 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔ .
Sep 14 2022 10:57:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1200/1500 بوری کی آمد تھی۔ بارشی مال 14000/19000 رک کام ہوے ہیں۔ سوکا مال بارشی کوالٹی 19200/21200 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی 24000 تک کام ہوے ہیں۔ لونگی مرچ 100 بوری کی آمد تھی 28200 تک کام ہوے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 22000/23000 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 26000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Sep 13 2022 16:07:30 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نہ ہی کھل کر بیچ آتی ہے۔ اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے۔ نیچے ڈیمانڈ بھی کھل کر نہیں ہے۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم سٹاکسٹ مال لے جاتے ہیں۔ جامپور مالوں کے 21000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Sep 13 2022 11:42:46 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1200 بوری کی آمد تھی۔ 200 بوری پرانی جبکہ 1000 بوری نئ کی آمد تھی۔ 21000 سے 24700 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ .
Sep 12 2022 16:37:42 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کولڈ اسٹور والے مال میں 1500 روپیہ من کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور حاضر میں 23000 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 26000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ میں آج بھی بارش ہوئی ہے اور کوالٹی انتہائی ناقص ہو گئی ہے۔ کراچی کی مارکیٹ میں بارشوں سے پہلے والی نئی مرچ کا 650 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے یعنی 26000 تک کام ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب جو کوالٹی کنری منڈی میں آنے گی وہ انتہائی ناقص ہے اس لئے پرانی ہائبرڈ نئی مرچ سے اوپر بھی فروخت ہو سکتی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بدستور 4400 ڈالر پہ کھڑی ہے جو آج کے ڈالر ریٹ سے 50000 روپیہ من تک پڑے گی۔ اگر ڈالر 250 کاہو جاتا ہے تو پڑتا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ .
Sep 12 2022 11:54:47 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ اچھے مالوں کی فیصل آباد منڈی میں آج بیچ ہی نہیں آ رہی ہے۔ کنری منڈی میں کل بارش کی وجہ سے آمدن نہیں تھی۔ آج بھی لائنوں پر بارشیں ہو رہی ہیں۔ اچھے مالوں کی سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 10 2022 16:05:35 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ آج کنری سے نوکوٹ تک مرچ کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے سوکنے والی مرچ متاثر ہوئ ہے۔ کل بھی کنری منڈی بارش کی وجہ سے بند رہے گی۔ .
Sep 10 2022 12:27:11 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 5000 بوری کی آمد تھی 22500 سے 23650 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلکے مال اور گیلے مال آرہے ہیں نمبر ون کوالٹی کی بہت تھوڑی آمد ہے۔ آج بولی کے دوران کنری منڈی میں بارش شروع ہو گئی تھی۔ تمام مال بارش سے بھیگ گئے تھے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/2200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 25000 جبکہ پانچ ماہ کی پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھوڑا ٹھہراؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 10 ستمبر سے 20 ستمبر تک ہی آمد زور رہے گا۔ پھر آمد کم ہو جاے گی۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 08 2022 16:13:45 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 3690 بوری کی آمد تھی 21000 سے 24450 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹور والے مال 22000/500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ پیمنٹ پر 25000 جبکہ 5 ماہ پیمنٹ پر 26000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انویسٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ حاضر میں بالکل بیچ نہیں آ رہی ہے فیصل آباد منڈی میں اسٹاکسٹ پیسے ہاتھ میں لئے گھوم رہے ہیں لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ادھار میں اکا دکا بیچ آ جاتی ہے۔ جن لوگوں کے پاس سستی مرچ ہے کوئی نہ کوئی بیچ جاتا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ انتہائی مہنگی ہے۔ دوسری جانب ڈالر بھی روزانہ کی بنیاد پر تیز ہو رہا ہے۔ .
Sep 08 2022 11:18:53 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ مال 22000/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم ہی ہے۔ سیلنگ ہی نہیں آتی۔ جامپور کوالٹی مالوں کے 20000/21000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی کے بھی 16000/17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاہم یہ خالی ریٹ ہی ہیں۔ بیچ نہیں آتی۔ سٹاکسٹ مضبوط بیٹھا ہے ۔ لونگی کوالٹی کے 27000/28000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوسری جانب کنری منڈی میں 2500 بوری کی آرائول تھی اور 24500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں نئے ہائبرڈ مالوں کے۔ .
Sep 07 2022 16:23:10 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن خالی ریٹ ہی آرہے ہیں بیچ نہیں ہے۔ 5 ماہ 10 دن کی پیمنٹ پر 26000 میں کام ہوا ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم جاے گی۔ گاہک بھرپور ہے۔ .
Sep 07 2022 12:00:16 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں آج 500 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 21000 سے 24000 تک کام ہوے ہیں 2000 بوری کی آمد تھی۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 25000/25200 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیری کا رجحان ہے۔ .
Sep 06 2022 16:37:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں کولڈ اسٹوریج والی 6/7 ٹرک کے کام ہوے ہیں 25000 روپیہ من تک 4 ماہ کی پیمنٹ پر۔ کیش پیمنٹ پر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ 21500/22000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج کیش پیمنٹ کا بھرپور گاہک ہے۔ لیکن سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ چونکہ اپریل کے مہینے میں مرچ کا ریٹ 7000/8000 روپیہ من تھا اور جن لوگوں نے نیچے ریٹ کے سودے لئے ہوئے تھے وہ نفع پکا کر کے فارغ ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب زیادہ تر مال بڑے لوگوں کے ہاتھوں میں دوسری جانب انڈیا سے بھی وارہ نہیں ہے۔ ابھی تو کراچی کی بڑی بڑی مصالحہ جات کمپنیاں بھی خریدار بنیں گیں شان مصالحہ جات۔ نیشنل مصالحہ جات اور مہران وغیرہ تب مارکیٹ مزید گرم ہو جاے گی۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہے۔ .
Sep 06 2022 11:33:49 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1800/2000 بوری کی آمد تھی 21000 سے 23500 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کوالٹی زیادہ تر بارشی ا رہی ہے۔ اچھی کوالٹی نہ ہونے کے برابر آئ۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں آج بہت زیادہ گرما گرم ماحول بن گیا ہے۔ حاضر میں 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 25000 تک کام ہوے ہیں انتہائی تیزی کا رجحان ہے۔ گاہکی بھرپور ہے۔ .
Sep 05 2022 15:51:26 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20000 روپیہ من تک بھرپور خریدار ہے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ کسی وقت بھی شوٹ اپ ہو سکتی ہے۔ آج ادھار میں بھی بیچ نہیں ہے۔ کنری لائن پر 700 بوری کی آمد تھی 23600 تک کام ہوے تھے۔ نیا مال کراچی 24000 تک فروخت ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایک آدھ دن تک کنری منڈی 25000 کو ٹچ کر سکتی ہے۔ کیونکہ سارا پاکستان خالی ہے۔ زیادہ تر لوگ مرچ نہیں خرید سکے اب جوں جوں منڈی میں مال آے گا مارکیٹ تپتی جاے گی۔ کراچی میں بھی بڑی بڑی مصالحہ جات کمپنیاں خالی ہیں۔ .
Sep 05 2022 12:05:27 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ کوالٹی پرانی 19500/20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کنری منڈی میں 700 بوری کی آمدن تھی نئے ہائبرڈ مالوں کے 20000 سے 23600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ نئے ہابڑڈ مال میں 2 کلو تک گیلے مال ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 21400 سے 25000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ .
Sep 03 2022 17:08:07 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 20000 تک کام ہوے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ گاہک بھرپور ہے۔ .
Sep 03 2022 12:16:06 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 20000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 5 ماہ کی پیمنٹ پر 22500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھرپور گاہک ہے اور بیچ نہیں آ رہی ہے۔دوسری جانب کنری منڈی میں 70/80 بوری کی آمد تھی 12000 سے 20000 تک کام ہوے ہیں۔ مال انتہائی ناقص کوالٹی کا ا رہا ہے۔ ٹوٹل مال بارشی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہی ہفتہ ہے خریداری کرنے کا اس کے بعد مارکیٹ زبردست قسم کی تیزی کا رخ اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott