Millet | باجرہ
May 24 2025
Dec 18 2023 13:58:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 135 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال گاہکی سست ہے۔ بکنگ 435 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 135 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے نرم ہوا ہے اور 282.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Dec 18 2023 13:51:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی ای ٹی جی والے جہاز کے مال کے 230 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ .
Dec 18 2023 13:45:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ دوپہر کے اوقات میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.25 روپیہ کلو بہتر ہوئ ہے اور 173.25 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ .
Dec 18 2023 13:44:18 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Dec 18 2023 13:28:26 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19000/19200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ باریک تل 18600/18700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ انویسٹرز بھی مال بیچ کر دوسری آئٹمز میں چلے گئے ہیں۔ کراچی ایکسپورٹرز بھی گاہک نہیں ہیں۔ .
Dec 18 2023 13:26:50 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 200/250 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 14700 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں گودام کے مال کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلی بار جو مال آئے ہیں ان میں 1070 ڈالر سے لے کر 1270 ڈالر تک مال ُبک ہوئے ہوئے تھے۔ 1070 ڈالر والوں کو تو کافی وارہ تھا وہ تو پرافٹ ٹیکنگ کر کے نکل گئے ہیں اب جنہوں نے 1235/1250/1270 ڈالر میں منگوائے ہیں ان کا پڑتا ہی 15200 سے 15625 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ان کی بیچ نہیں ہے لوکل مارکیٹ میں۔ بکنگ 1140 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14026 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پچھلے دنوں مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم تھی تاہم ابھی لوکل میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ حاضر میں مال کم ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں دبارہ بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Dec 18 2023 13:22:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی گوجرخان منڈی میں 3200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Dec 18 2023 13:14:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 13350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔سلاںوالی پاپولر 13250 رمضان العریبیہ 13150 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان شوگر ملز 13150 کمالیہ 13075 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12800 اتحاد 12825 یونائٹڈ 12775 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 12675 ڈھرکی 12700 گھوٹکی 12725 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 12490/12525 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ آج 18 تاریخ کو کافی سودے ہوئے ہوئے تھے۔ آج ٹریڈرز پیمنٹوں کے لین دین میں ہی مصروف ہیں۔ کل رات جنوری کے سودوں کے کافی کام ہوئے تھے۔ جنوری کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے 13450 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فروری کے سودوں کا بھی 500 بڑھا کر گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا ہی رجحان ہے۔ .
Dec 18 2023 12:49:34 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 100 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 2600/2650 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ باجرہ تھل لائن 400 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 6200/6300 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال سٹاکسٹ گاہک ہیں اسلیے ٹریڈرز ریٹ بڑھا بڑھا کر مانگ رہے ہیں۔ مال بھی ابھی صحیح خشک نہیں آئے ہیں 16% موئسچر کر کے کام ہو رہا ہے۔ فل حال مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے لیکن زیادہ لمبی چوڑی تیزی نہیں ہے مارکیٹ میں۔ .
Dec 18 2023 12:40:12 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 100 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ کچھ بروکرز 9200 بھی ریٹ بتاتے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9000/9050 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد کابلی مونگی کے 8700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈرز انتہائ مضبوط بیٹھے ہیں۔ بیچ نہیں آتی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ کافی ٹائم سے ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ ابھی فل حال سردیوں میں دال کی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے۔ اس کے باوجود مارکیٹ مضبوط ہے۔ سردیوں میں پنجاب سائڈ ساگ اور سبزیاں وغیرہ کافی استعمال ہوتی ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott