Clover Seed | برسیم
May 21 2025
Feb 20 2023 17:51:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 201 سے 205 نپر 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ پورٹ پر 12000 ٹن مسور پڑی ہوئی ہے جو تھوڑا تھوڑا کر کے کلئیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ ایک جہاز کالا چنا کا ہے پورٹ پر جبکہ ییلو پیس کا جہاز بھی ہے پورٹ پر۔ اس کے علاؤہ 5 مارچ کو ییلو پیس کا ایک جہاز پورٹ پر آے گا جبکہ 8 مارچ کو کالا چنا کا بھی ایک جہاز پورٹ پر آے گا جس کی وجہ سے ایمپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ڈیمانڈ کی بات کی جائے تو فیصل آباد منڈی آج بمپر ڈیمانڈ تھی لیکن کراچی مارکیٹ میں بھاؤ نہیں بڑھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب مال پکے ہاتھوں میں چلا جائے گا مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ سے ابھی وارہ نہیں ہے صرف پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔ .
Feb 20 2023 17:31:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 154 جہاز جبکہ حاضر ڈیلیوری 159 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک دو ہفتے سے پشاور کے راستے مال آرہے تھے جو پورے خیبرپختونخوا اور پنجاب تک کی ڈیمانڈ کو پورا کر رہے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر بند ہو گیا ہے اور پشاور میں مال بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے آج فیصل آباد لاہور گوجرانولہ کی طرف سے کراچی میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ طور خم بارڈر کتنے دن بند رہے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ جو جہاز پورٹ پر آیا تھا وہ کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 35/40% مال ریلیز ہوے ہیں جن ایمپورٹرز کو انٹر بنک سے ڈالر مل گئے ہیں باقی جب تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے جائیں گے مال ریلیز ہوتا جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا 36000 ٹن والا جہاز 5 مارچ تک پورٹ پر آے گا یہ جہاز 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا تھا جس کا کراچی پورٹ پر پڑتا 136/137 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم جب جہاز لگے گا اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن ہو گی یہ اس وقت ہی پتا چلے گا۔ چونکہ افغانستان سے پشاور کے راستے طور خم بارڈر پر مال آنا شروع ہو گیا تھا اس لئے کراچی کے ملرز ضرورت کے حساب سے ہی خریداری کر رہے تھے۔ ابھی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گاہکی نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 مارچ کو جو جہاز لگے گا اگر ایمپورٹرز کو ڈالر ملنا شروع ہو گئے تو وہ اس ریٹ میں ییلو پیس بیچیں گے کیونکہ جس ایمپورٹر کو ڈالر مل جاتا ہے اس کو اچھا منافع ملتا ہے۔ لیکن ایک بات ہے اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہونا شروع ہو گیا پھر الگ بات ہو گی۔ .
Feb 20 2023 17:15:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 275/280 روپیہ کلو سوڈان کوالٹی 280/285 اسٹریلیا 6/7/8 310/315 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ انڈیا 9 ایم ایم 390 ۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390 جبکہ برانڈڈ مال 430/440 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیت رکی ہوئ ہے۔ .
Feb 20 2023 16:51:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو فروری اور مارچ کے ریٹ دوبارہ تیز ہو گئے ہیں۔فروری 8845/50 روپیہ کوئنٹل جبکہ مارچ 9365 کا گاہک ہے بیچ کم ہے۔ گرم ہے مارکیٹ۔ .
Feb 20 2023 16:40:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 12450 جیسے حالات بن گئے ہیں مال تھوڑا تھوڑا آ رہا ہے پورٹ پر اور ساتھ ساتھ فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ بڑے ہیں اس لیے اس میں انویسٹرز نہیں ہیں۔ صرف ملرز ہی ضرورت کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ .
Feb 20 2023 16:39:36 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ 100 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 8400 سے 8500 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پشاور سائیڈ پر طور خم بارڈر بند ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کی وجہ سے مارکیٹ ادھر ہی کھیل رہی ہے۔ جہاں تگڑی گاہکی آئ مونگ بھی بہتر ہو جائے گی۔ فل الحال کوئی ایمپورٹ بھی نہیں ہو رہی ہے۔ اور پاکستان کی ہاڑو فصل بھی جون میں آے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ 15 مئی تک مندہ نہیں ہے۔ پھر اس کے بعد نئی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ .
Feb 20 2023 16:37:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہو گیا ہے۔ اور 174.50/175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت 25/30 ٹرالے کراچی سے آرام سے لوڈ ہو رہے ہیں پنجاب کیلئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہی 7/8 دن ہیں اسکے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کیونکہ مارچ شروع ہونے کے بعد تین ہفتے رہ جائیں گے رمضان المبارک کو۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 261.75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ تاہم آج بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ پچھلے ہفتے ڈالر ملنے کی رفتار بہتر ہوئی تھی جبکہ آج ڈالر نہیں ملے۔ پورٹ پر اس وقت ایک جہاز لگا ہوا ہے جسکی لفٹنگ ہو رہی ہے جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کو پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز لوڈ ہونا تھا فروری میں لیکن آسٹریلیا کے سپلائر نے 10 مارچ تک ایکسٹینشن مانگ لی ہے۔ یعنی وہ جہاز دس مارچ تک لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ اس وقت کراچی میں پیمنٹ کی تنگی ہے لیکن ریٹیل میں اگر ڈیمانڈ اچھی نکلی تو پیمنٹ کی تنگی دور ہو جائے گی۔ مجموعی طور پر کالا چنا کی مارکیٹ بہتر ہی دیکھائی دے رہی ہے۔ .
Feb 20 2023 15:56:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 9100 پاپولر 9025/50 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ بھلوال مل سے 9300 میں کام ہوا ہے 12 مارچ کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو 8800 تک کام ہوے ہیں جبکہ زیریں سندھ ٹنڈو شوگر ملز کے 8950 تک کام ہوے ہیں اب مل والا 9000 بولنا شروع ہو گیا ہے۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو چار بڑے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جے ڈی ڈبلیو بھی محسوس ہو رہا ہے کہ حاضر میں ہی دو چار دن میں 9000 بن جاے گی۔ فروری کے سودے 8810 جبکہ مارچ کے سودے 9320 تک ہوے ہیں۔ .
Feb 20 2023 14:22:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 65 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہوئی ہے اور 8780 تک کام ہوے ہیں اب ڈیلر 8800 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ فروری اور مارچ کی فل الحال بیچ نہیں آ رہی ہے۔ حالات بہت گرم ہیں۔ زیریں سندھ 8850/8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تیزی کا رجحان ہے .
Feb 20 2023 14:16:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی مارکیٹ نرم ہے 4000 روپیہ من میں مال مل رہا ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott