Sugar | چینی
Sep 03 2025
Jun 01 2023 16:14:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی شام کے اوقات میں مارکیٹ پلس ہوئ ہے اور جے ڈی ڈبلیو 10755 روپیہ کوئنٹل کا گاہک ہے صبح پیمنٹ پر ٹیکس پیڈ مالوں کا۔ ٹیکس ان پیڈ مال 10600 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ جون کے سودوں کے 11270 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ آج نیچے تھوڑی تھوڑی گاہکی ہے۔ .
Jun 01 2023 16:12:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 117 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ میں آج گاہکی سست تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کم ہوا ہے اور 306 روپیہ تک ہے .
Jun 01 2023 16:07:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ کالا چنا سی ایج کے ایم والے مال شام کے اوقات کراچی مارکیٹ میں 165/165.5 روپیہ کلو تک ریٹ ہے ۔ سوموار منگل پیمنٹ پر 167 روپیہ کلو تک کام ہوۓ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے ۔ آج ریٹیل میں گاہکی تھی ۔ .
Jun 01 2023 15:49:46 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ۔ مونگ ثابت شام کے اوقات میں 100 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور پرانے مال 6500 روپیہ من جبکہ نۓ مال 6300 روپیہ من جیسے حالات ہو گۓ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے ۔ آ گے مونگ کے علاقوں میں 4،5،6 تاریخ کو مزید بارشوں کی توقع ہے ۔ .
Jun 01 2023 13:30:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں مارکیٹ 100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئ ہے اور 10725 روپیہ کوئنٹل تک ریٹ ہے ٹیکس پیڈ مالوں کا۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ مالوں کا گاہک نہیں ہے 10500 ریٹ ہے۔ فل حال گاہکی کمزور ہے۔ لوگوں کے مئ کے سودے بھی کٹ رہے ہیں۔ .
Jun 01 2023 13:20:41 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان منڈی میں 200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے اور سبی کوالٹی ملتان منڈی میں 4000/4100 روپیہ من تک ریٹ بن گیا ہے۔ دادو کوالٹی مال 3800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ سفید جوار گنگا 260/265 جبکہ پرولائن 292/295 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔سدا بہار جوار اوکاڑہ 5000/5200 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ ملتان منڈی میں بھی 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 5000/5200 روپیہ من تک ریٹ ہو گیا ہے۔ پرانے مال 3500 سے 4500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jun 01 2023 13:11:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید چنا ریگولر کوالٹی ہلکے سفید مال 265 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ مشین کلین مال 5 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ نیچے گاہکی نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ بکنگ 20 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور 790 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 247 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ یہ ریگولر کوالٹی مال ہیں۔ سارٹیکس مالوں کی بکنگ 20/30 ڈالر زیادہ ہے۔ فل حال انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی گاہک کمزور ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں بھی جو مال افغانستان کے ذریعے آئے ہیں ان کا گاہک نہیں ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 306 روپیہ تک ریٹ ہے۔ سوڈان کوالٹی مال 285/290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم مال 305 روپیہ تک ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مکس 315 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ 80 ڈالر گرم ہوئ ہے اور 8 ایم ایم کی بکنگ 1300 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 406 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس 345/347 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 400 روپیہ کلو تک ریٹ ہے. انڈیا 9 ایم ایم کی بکنگ 1400 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 437 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال موٹے چنوں کی بھی لوکل مارکیٹ میں گاہکی سست ہے۔امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ تک ہے۔ .
Jun 01 2023 13:02:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 21000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ باریک تل کے 20000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ گاہکی سست ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی گاہکی سست ہے۔ انڈیا اونجھا منڈی میں 145 روپیہ کلو تک ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Jun 01 2023 12:55:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 70000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ فل حال گاہک خاموش ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 67500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ .
Jun 01 2023 12:52:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا ایرانی کوالٹی مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہے اور 14500/15000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑےکام ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی دھنیا ایرانی بہتر ہوا ہے اور 13800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی مال 13500/14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل سندھ کے مال کم رہ گئے ہیں اور مال مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ جہاں کہیں گاہکی آتی ہے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ فل حال آگے ایران کی فصل آنی ہے اس وجہ سے گاہک بھی کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott