Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Sep 04 2025
Aug 21 2023 17:30:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ شام کے اوقات میں 14600 روپیہ کوئنٹل جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ 14650 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ اگست کے سودوں کے ریٹ 14680/85 تک موصول ہوے ہیں۔ حاضر میں جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کی سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انویسٹرز کا خیال ہے کہ جے ڈی ڈبلیو والے شائد 25 اگست کے بعد لفٹنگ کی تاریخ میں مزید توسیع کر دیں۔ اس لئے جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے ریٹ 50 روپیہ کوئنٹل زیادہ ہو گئے ہیں اتحاد کی سے۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 21 2023 17:24:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17400/500 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ باریک تل 16700/800 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی پیداواری منڈیوں میں بھرپور آمد ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ ہے۔ دوسری جانب پیمنٹ کا بحران بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انڈیا میں 50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم یہ معمولی کمی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ اپنی سطح پر برقرار کھڑی ہے۔ تاہم پنجاب میں بیچ بہت ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گھٹی ہے۔ ایکسپورٹرز فل الحال جس ریٹ میں مانگتے ہیں ان کو مال مل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے آج دو دن سے ایکسپورٹرز تھوڑا پیچھے ہٹا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں پنجاب کی منڈیوں میں آمد میں مزید اضافہ ہو گا۔ اور پیمنٹ کا بحران بن سکتا ہے۔ کیونکہ تل کے ایک کنٹینر پر بہت بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ اور پنجاب کی منڈیوں میں اصول ہے کسان اپنے مال کی پیمنٹ اسی دن ہی وصول کرتا ہے جس دن وہ منڈی میں مال لاتا ہے۔ .
Aug 21 2023 17:17:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ 5/10 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 2 % دال والے 290 میں کام ہو گئے ہیں جبکہ سارٹیکس مال 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ رشین چیکو اچھے مالوں کی ڈیمانڈ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپیہ ہے امپورٹ میں لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے ۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 280/290 سارٹیکس 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 7/8 ایم ایم اچھے مال 295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 345 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے اور 345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہے۔ زیادہ مال کینیڈا 8/9 ایم ایم ہی بک رہے ہیں۔ ایرانی چنا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 420/425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے 475 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ موٹے چنوں کی کھل کر بیچ نہیں ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 17:05:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم پرانا کراچی مارکیٹ میں 12500 جبکہ نیا برسیم 14500 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ ملتان منڈی میں نیا برسیم 14700/800 جبکہ پرانا 12700/800 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ بکنگ 1125 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 14835 تک پڑتا ہے۔ بنکوں سے ڈالر کی فراہمی انتہائی کم ہے۔ .
Aug 21 2023 17:03:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 3400 من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ تھل کی منڈیوں میں 8500 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور منڈی میں 600/700 بیگز کی آمد تھی 3500 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لالا موسیٰ لائن پر اسٹاک نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں کھینچ ہے۔ تاہم فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ زیادہ خریداری نہیں کرنی چاہیے۔ .
Aug 21 2023 16:59:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 18400/500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 70/30 کوالٹی کا۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 18500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈیا 6200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 21 2023 16:52:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 13000/13500 روپیہ من ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ لانگ ٹرم کے لیے مال لے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں .
Aug 21 2023 16:49:09 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 230 روپیہ کلو تک ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 233/235 تک بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ نپر مسور مشین کلین کلر سارٹیکس کوالٹی 245 میں کام ہوا ہے۔ کرمسن مسور دو فیصد ڈنک والا 237 روپیہ کلو تک فروخت ہوا ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آ رہی ہے۔ اور مزید تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Aug 21 2023 16:44:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کم ہوے ہیں اور گودام کے مال 15200 تک سودے ہوے ہیں۔ جبکہ پورٹ کے مال کے سودے 15000 تک سودے ہوے ہیں۔ پورٹ کے سودوں کی پیمنٹ ایڈوانس ہوتی ہے اور ڈیلیوری دو چار دن بعد ملتی ہے اس لئے گودام اور پورٹ کے ریٹ میں فرق ہوتا ہے۔ آج پورٹ پر 50/60 کنٹینر کی آمد بھی ہوئی ہے۔ .
Aug 21 2023 16:39:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 105 روپیہ کلو پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 04 2025
Sep 04 2025
Sep 04 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott