Clover Seed | برسیم
Sep 01 2025
Aug 21 2023 16:36:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7450/7550 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد منڈی میں 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی تھل لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ بھکر کی منڈیوں 2/3 گاڑی کی آمد ہے۔ تاہم کمر مشانی، پپلاں وغیرہ میں آمد بھکر سے کچھ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہفتہ دس دن مونگ ثابت کی آمد رہے گی پھر اس کے بعد آمد کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں میں دل کھول کر خریداری کر لینی چاہیے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا میں 5 ستمبر تک بارشیں نہ ہوئیں تو مونگ اور ماش کی آنے والی فصل انتہائی کم ہو سکتی ہے۔ انڈیا کی مارکیٹ پہلے ہی پاکستان سے 4200 روپیہ من اوپر چل رہی ہے۔ .
Aug 21 2023 16:20:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں 1 روپیہ بڑھ گئے ہیں اور 164.50 تک سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دوسرا دن ہے کچھ بڑے انویسٹرز بھی کالا چنا خریدنا شروع ہوے ہیں۔ کالا چنا میں وقتی طور پر دباؤ ضرور ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس دباؤ کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کالا چنا یہاں خریدنا چاہئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بنکوں سے ڈالر کی فراہمی بھرپور نہیں ہے۔ اور ڈالر کا ریٹ بھی دن بدن بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ گرم ہے۔ تنزانیہ اور رشیہ 670 ڈالر کا لیول بن گیا ہے۔ کیونکہ وہاں سے انڈیا خریداری کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر انڈیا نے ڈیوٹی ختم کر دی آسٹریلیا سے تو آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی گھوم جاے گی۔ انڈیا کی لوکل مارکیٹیں کافی تیز ہیں۔ .
Aug 21 2023 14:58:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئی ہے اور 14625 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست 14700 سمجھنا چاہیے۔ حاضر میں سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 14:05:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 50 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 3350/3400 روپیہ من رہٹ بن گیا ہے۔ تھل لائن بھی 8400/8500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 21 2023 13:25:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ دوپہر کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئے ہیں اور 14600 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق اگست کے سودوں کی 14670/80 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ سیلنگ بہت کم ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے .
Aug 21 2023 13:18:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی ریگولر کوالٹی 270/280 روپیہ کلو جبکہ گولڈن مال 285 روپیہ کلو اور سارٹیکس مال 290 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 297 روپیہ ہے امپورٹ میں ۔ سوڈان کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 270/280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 290/295 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا مال ہلکی کوالٹی ہیں۔ گاہک خریداری نہیں کرتے۔ کینیڈا 8/9 340/345 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ ایرانی چنا 8 ایم ایم 340/345 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 420/425 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 5 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور آمدن مال کے 470 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 21 2023 13:06:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 15300 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 300 روپیہ من ریٹ کم ہوا ہے اور 16000 تک کام ہوئے ہیں ماش ثابت ایس کیو کے۔ چمن ماش بھی 16000 روپیہ من ریٹ ہے فیصل آباد منڈی میں۔ جیسے جیسے تھوڑا تھوڑا مال پورٹ سےکلئر ہوتا ہے ساتھ ہی ِبک جاتا ہے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ بہتر ہی ہے۔ .
Aug 21 2023 13:00:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان دادو کوالٹی 3300/3400 سبی کوالٹی 3500/3600 روپیہ من ریٹ ہے۔ مارکیٹ 100/200 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ نیچے تھوڑا تھوڑا ِِبکرا ہے۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 4000/4100 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ آمدن 70 گٹو کی تھی اوکاڑہ منڈی میں .
Aug 21 2023 12:56:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 14500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ 300 روپیہ من بہتر ہوئ ہے۔ ملتان منڈی میں 14700 روپیہ من ریٹ ہے۔ پرانے مال بھی 12500 روپیہ من ریٹ ہے۔ بکنگ 25 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے اور 1125 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کرا ی پورٹ پر 14834 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ مارکیٹ تھوڑی بہت مزید بہتر ہو تو نفع بھی لازمی پکا کرنا چاہیے۔ .
Aug 21 2023 12:42:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت 3 روپیہ کلو مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور نپر کوالٹی ایڈوانس پیمنٹ پر 230 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 232/233 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور 250 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ پہچنے کی پیمنٹ پر مال مشکل سے ملتا ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز ایڈوانس پیمنٹ پر ہی سیل کرتے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott