Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 19 2025
Feb 28 2023 13:31:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 204/205 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور بھی 210 جیسے حالات ہیں۔ فل حال کراچی سے مال مل رہے ہیں لیکن ٹریڈرز کی گاہکی نہیں ہے۔ پنجاب سائڈ نیچے کاؤنٹر میں مال ِبک رہے ہیں۔ .
Feb 28 2023 13:27:20 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈلوری مال 159 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ 3 مارچ کو آنے والے جہاز میں 148 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ بکنگ 495 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر 141 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ لیکن کنٹینرز میں اب بہت کم بکنگ ہو رہی ہے۔ بینکوں سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے۔ .
Feb 28 2023 12:51:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 172 جبکہ نمبر ون کوالٹی 174 روپیہ کلو تک ہیں۔ ملرز خریدار ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال کراچی مارکیٹ میں نمبر ون کوالٹی ختم ہو گیا ہے صرف سی ایچ کے ایم ہی رہ گیا ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Feb 28 2023 12:26:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 288/300 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے کاؤنٹر میں تھوڑا تھوڑا ِبکرا شروع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پچھلے جہاز میں جو مال آیا تھا اس میں ابھی 60/70 کنٹینر پورٹ پر پڑے ہیں۔ دوسری جانب جو جہاز 17 فروری کو لگنا تھا وہ لیٹ ہو گیا ہے 28/29 فروری کو لگے گا۔ سوڈان کوالٹی 290/300 اسٹریلیا 6/7/8 315/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390/400 جبکہ برانڈڈ مال 450 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فریش موٹے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Feb 28 2023 11:57:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ جہاں کہیں گاہکی نکلتی ہے مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔ مال بھی انتہائ کم ہیں۔ جو تھوڑے تھوڑے مال پورٹ سے باہر آتے ہیں ساتھ ہی ِبک جاتے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 260 روپیہ کے لیول پر ہے لیکن کھل کر ملتا نہیں ہے۔ .
Feb 27 2023 19:15:12 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی ریگولر کوالٹی 285/295 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج کراچی مارکیٹ میں ہڑتال ہے۔ سوڈان کوالٹی 290/295 اسٹریلیا 6/7/8 320/325 روپیہ کلو۔ ارجنٹینا 8 ایم ایم 330/340 ترکی 8 ایم ایم 345/350 کینیڈا 8/9 ایم ایم مکس 325/345 روپیہ کلو ارجنٹینا 9 ایم ایم اور ترکی 9 ایم ایم 380۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390/400 جبکہ برانڈڈ مال 450 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فریش موٹے مالوں کی بیچ کم ہے۔ .
Feb 27 2023 17:35:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 159 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر ڈیلیوری کے۔ شیڈ کے مال کے ریٹ 154 جبکہ 5 مارچ کو پورٹ پر لگنے والے مال کے ریٹ 147/48 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ ڈیمانڈ کے سر پر چلے گی۔ فل الحال نئ بکنگ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں اور 5 تاریخ کو لگنے والے جہاز کو ملا کر ہمارے پاس 4 لاکھ بوری موجود ہے۔ .
Feb 27 2023 17:29:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50 روپیہ من کم ہوے ہیں اور 12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Feb 27 2023 17:28:31 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 207 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ کرمسن مسور 210/12 سے 215 جیسے بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے مسور کی بکنگ 710 ڈالر جبکہ کینیڈا سے 730 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہوے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اب ایمپورٹرز کنٹینر کی شکل میں بکنگ نہیں کرائیں گے کیونکہ کنٹینر پورٹ پر پھنسے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن لگ جاتا ہے۔ اب جہاز میں کام ہونے کے امکانات ہیں لیکن ابھی تک کوئی بکنگ نہیں ہوئی کیونکہ 730 ڈالر والا 207 میں آکر پڑتا ہے۔ جبکہ لوکل مارکیٹ بھی یہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوکل مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں جہاں گاہکی نکلی 10/15 روپیہ کلو تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ایمپورٹرز جب وارہ بنے گا تب ہی بک کرائیں گے۔ مارچ سے لیکر ستمبر تک مسور ثابت اور مسور دال کی بھرپور لاگت ہوتی ہے۔ .
Feb 27 2023 17:18:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 175 روپیہ کلو تک رہے ہیں۔ آج ملرز نے خریداری کی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز پورٹ کے باہر کھڑا ہے امید ہے تین مارچ تک پورٹ پر لگے گا جبکہ ایک جہاز 5 مارچ کو بھی لگے گا۔ انٹر بنک ڈالر 160.75 کی سطح پر ہے۔ تھوڑے تھوڑے ڈالر مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کے گوداموں میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بوری موجود ہے یہ ایک اندازہ ہے تھوڑا بہت اوپر نیچے ہو سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو یہ بھی بتایا کہ جو جہاز تین اور پانچ تاریخ کو لگنے ہیں ان میں تقریباً 490000/500000 بوری ہے۔ کل ملا کر ہمارے پاس 650000 بوری کے لگ بھگ مال ہے۔ جو شعبان اور رمضان المبارک میں استعمال کیلئے موجود ہو گا۔ عمومی طور پر مارچ اپریل کے مہینوں میں اسٹاکسٹ نہیں ہوتا چنا کی گیم میں ملرز اور حاضر گاہکی کے سر پر مارکیٹ چلتی ہے۔ جیسے جیسے گاہکی نکلے گی مارکیٹ بہتر ہوتی جاے گی۔پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایمپورٹرز نے ایک اور جہاز بھی خریدا ہوا تھا ل وہ 10 مارچ کو لوڈ ہونا تھا آسٹریلیا سے لیکن ابھی تک اس جہاز کی ایل سی نہیں کھول رہی ہے اس کے علاؤہ آسٹریلین پارٹی کہتی ہے کہ ہمیں دبئی یا سنگا پور میں پیمنٹ کر دیں ہم جہاز لوڈ کرا دیں گے لیکن اس شرط پر ایمپورٹرز تیار نہیں ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 260.75 پیسے کا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 285/90 کا ہے۔ تاہم فل الحال معاملہ کھٹائی میں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال تھل پنجاب کی فصل بھی کمزور ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ دسمبر جنوری میں بارش نہیں ہوئی اب گرمی پڑنی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاؤہ کوری پڑنے کی وجہ سے بھی فصل متاثر ہوئی ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہو گا اس سال اتنا شدید کورہ پڑا ہے سرسوں جہاں ایک ایکڑ سے 20 من نکلتی تھی وہاں صرف 6/7 من فی ایکڑ نکل رہی ہے۔ کالا چنا کی فصل کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے کورے نے کافی نقصان کیا ہے۔ کمزور فصل کے پیش نظر ایمپورٹرز نے اپریل مئی کی شپمنٹ بھی بک کرا لی آسٹریلیا سے ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے سال بھی آسٹریلیا سے ایمپورٹ کئے بغیر ملکی کھپت پوری نہیں ہو سکتی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ اگلے سال بھی 165/170 روپیہ کلو والے ریٹ چھوٹے ریٹ میں ہی شمار ہونگے کیونکہ کھاد ڈیزل بجلی وغیرہ کے بھاؤ ڈبل ہو گئے ہیں اور کسان کی پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ پھر ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں کتنا تیز ہو جائے کیونکہ ملکی خزانے میں ڈالر بھی نہیں ہیں۔ اپریل مئی کی بکنگ 510 اور 535 ڈالر میں ہوئی ہے لیکن اس وقت ڈالر کا ریٹ کیا ہو جائے کسی کو کچھ پتا نہیں ہے۔ اب بات کریں گے پورٹ پر دو جہاز لگنے ہیں لیکن ان کی ڈیلیوری تھوڑی تھوڑی باہر آنے گی ییلو پیس کا ایک جہاز جنوری کو لگا تھا ابھی تک 7000/8000 ٹن مال کی ڈیلیوری ہوئی ہے 4000 ٹن ابھی بھی کسٹم کے شیڈ میں پڑی ہوئی ہے اسی لئے ایمپورٹرز کہتے ہیں کالا چنا کی ڈیلیوری بھی تھوڑی تھوڑی ہی نکلے گی۔ .
Aug 19 2025
Aug 19 2025
Aug 19 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott