+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 14 2023 17:16:55
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی 500 روپیہ من نرم ہوا ہے اور 19500 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پرانا برسیم کراچی 17500/800 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ڈیمانڈ تھوڑی سست تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم ابھی بھرپور ڈیمانڈ موسم ٹھنڈا ہونے کے بعد ہی نکلے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ۔ مصر سے بکنگ کے ریٹ 1600 ڈالر موصول ہوے ہیں۔ دو دن پہلے مصر سے 1550 ڈالر تک سودے ہوے تھے پاکستان کیلئے۔ تاہم آج کوئی کام مصر سے سنا نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ مارکیٹ صحیح معنوں میں 25 ستمبر کے بعد چلے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 25 ستمبر سے 17 اکتوبر تک بھرپور ڈیمانڈ کے دن ہونگے۔