+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 18 2024 13:09:03
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 0.5 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 مئ کے سودوں کے 185 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سرگودھا منڈی بھی مارکیٹ نرم ہے اور 7750 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ملتان 7650 فیصل آباد منڈی میں 7600 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ریٹوں میں 500/600 روپیہ من کی تیزی آئ ہوئ ہے اس لیے گاہکی بھی تھوڑی سست ہے اور ریٹ پچھلے پورے سال کی نسبت اچھا ہے۔ اس لیے بیوپاری آمدن والے مال بیچ بھی رہے ہیں۔ بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 675 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 203.67 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ نمبر 1 کوالٹی حاضر کراپ کے 735 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ نیو کراپ کے 750 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ 735 ڈالر والا کراچی پورٹ 221.77 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے جبکہ 750 ڈالر والا کراچی پورٹ پر 226.30 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔