+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 05 2024 12:47:49
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 5/6 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور 297 روپیہ کلو تک 5 اکتوبر کے سودے سیٹل ہو رہے ہیں۔ فل حال کٹنگ کی وجہ سے مارکیٹ ڈاؤن ہوئ ہے۔ جن ٹریڈرز نے سر پر مال لیے ہوئے ہیں ان کے پاس پیمنٹ بھی نہیں ہے اور بازار میں گاہکی کمزور ہے۔ اگر تو بازار میں گاہکی اچھی ہو تو بازار میں مال بک جاتا ہے۔ لیکن بازار میں گاہکی نا ہونے کی وجہ سے سودے سیٹل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب تھل 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور اوپن ہوئ ہے اور سرگودھا منڈی میں 12900 ملتان 12800 جبکہ فیصل آباد منڈی میں 12700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ تاہم لوکل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے اگست کے مہینے میں ٹوٹل 17884 ٹن چنا ایکسپورٹ کیا ہے جس میں سے پہلے نمبر پر انڈیا نے 8037 ٹن مال خریدا ہے اور پاکستان نے صرف 2199 ٹن چنا خریدا ہے۔ باقی پاکستان میں رشیا اور تنزانیہ سے کتنے مال آئے ہیں 7/8 تاریخ تک پتا چل جائے گا۔