+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 05 2022 16:36:37
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 1 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 141 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم (ملنگ کوالٹی) کے 136 جبکہ تنزانیہ کالا چنا 141.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  پہنچنے کی پیمنٹ پر دو روپیہ کلو اوپر ریٹ سمجھنا چاہیے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ اکتوبر نومبر دو ماہ میں تقریباً 16 لاکھ بوری پورٹ پر آئ ہے کالا چنا کی۔ جبکہ دسمبر میں آج تک تقریباً 275 کنٹینر آ چکے ہیں۔ پھر دسمبر کے آخری ایام میں ایک اور جہاز بھی پورٹ پر لگے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا خیال ہے کہ دسمبر کا مہینہ اسی طرح مارکیٹ گھسائی ہوتی رہے گی۔ تاہم ڈالر کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔  جسکی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ ان ریٹوں پر تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے۔ لانگ ٹرم میں بہتری ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری میں بھی ایک جہاز لوڈ ہو گا آسٹریلیا سے پاکستان کیلئے لیکن اسکی بنک میں ابھی تک ایل سی نہیں کھل رہی ہے۔ فل الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ سیل سی اوپن ہو گی یا نہیں اس بابت ہمارے پاس جونہی کوئی خبر آے گی ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔