Sugar | چینی
May 28 2025
Nov 30 2022 16:21:27 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50/100 روپیہ من بہتر ہوئی ہے اور 7050/7100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ 7250/7300 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ 45 دن کی پیمنٹ پر 7550 کا خریدار ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 30 2022 16:20:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 10100 جیسے حالات بن گئے ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 935 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9100 کا پڑتا ہے۔ تاہم ایمپورٹرز کھل کر بکنگ نہیں لے رہے ہیں کیونکہ بنکوں سے ڈالر ملنا انتہائی دشواری کا کام ہے۔ .
Nov 30 2022 16:11:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 125 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ آج تھوڑی خاموش نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا چونکہ ایک ہفتے میں 13 روپیہ کلو کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اس لئے آج مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جن ایمپورٹرز کو تھوڑے بہت بنک سے ڈالر مل جاتے ہیں وہ تھوڑا تھوڑا مال بیچ جاتے ہیں اس کے علاؤہ جن لوگوں نے 112/113 میں لوکل مارکیٹ سے خریداری کی تھی وہ بھی اپنا منافع کھرا کر رہے ہیں۔ اس لئے مارکیٹ میں کوریکشن آ سکتی ہے۔ فل الحال مارکیٹ خاموش نظر آرہی ہے .
Nov 30 2022 16:06:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 142 سے 142.5 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 139/40 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ایمپورٹرز کے جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں انکو انٹر بنک سے ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ماہرین سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ڈالر کا ریٹ انٹر بنک میں 224.5 پہ رکا ہوا ہے لیکن ملتا مشکل سے ہے اس لئے ڈالر 250 کا ذہن میں رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز نومبر میں لوڈ ہو کر نکلا ہے آسٹریلیا سے گزشتہ روز ایک ایمپورٹر کے بتانے پر معلوم ہوا کہ اس میں 19000 ٹن کے قریب مال ہے۔ یہ جہاز پہلے بنگلہ دیش جاے گا وہاں کچھ مال اتار کر پاکستان کیلئے روانہ ہو گا۔ اگلے ہفتے تک معلوم ہو جائے گا کہ یہ جہاز کب پاکستان کی بندر گاہ پر پہنچے گا۔ اس کے علاؤہ اب صرف ایک جہاز جے کے کمپنی کا تقریباً 24/25 ہزار ٹن کا مزید لوڈ ہو گا جنوری میں۔ جب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز فالکن بریج کمپنی کا بھی لوڈ ہونا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسوقت کراچی کے گوداموں میں اتنا زیادہ مال نہیں ہے اور نہ ہی ملرز کے پاس لمبا چوڑا اسٹاک ہے۔ مال پورٹ پر پڑے ہوے ہیں تھوڑے تھوڑے باہر نکل رہے ہیں اور ساتھ ساتھ کھاے جا رہے ہیں۔ .
Nov 30 2022 14:02:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ 179 ریگولر کوالٹی پیک مال 183 جبکہ ریٹیل کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 30 2022 13:53:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 3000 سے 3200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Nov 30 2022 13:51:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 39000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے جبکہ ایرانی زیرے کے فیصل آباد منڈی مین 44000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایرانی زیرے ملکے مال انتہائ کم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے فیصل آباد منڈی میں کسٹم والوں کی سختی ہے۔ کوئٹہ سے جو مال لوڈ ہوتے ہیں خریدار اپنی ذمہ داری پر مال لے رہے ہیں۔ جہاں کہیں سپلائ میں گیپ آتا ہے اور نیچے گاہکی نکلتی ہے مارکیٹ شوٹ آپ ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بکنگ 3070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ لیکن اس وقت ڈالر کے مسائل بھی آ رہے ہیں۔ بینک والے کھل کر ڈالر نہیں دے رہے ہیں۔ .
Nov 30 2022 13:33:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Nov 30 2022 13:30:44 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9100/9200 جبکہ چھانگا مانگا 8900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ .
Nov 30 2022 13:20:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 3700/3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تاندلیاںوالا منڈی میں 3800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل حال۔ 1/1.5 ٹرک کی آمدن تھی ۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott