Sugar | چینی
May 28 2025
Apr 15 2024 15:24:47 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو 10 روپیہ مزید تیز ہوئی ہے اور 13225 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز 13250 تک سودے ہوے ہیں صبح کی پیمنٹ پر۔ کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ .
Apr 15 2024 14:39:14 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ رشین سفید کابلی چنا ریگولر کوالٹی 220/225 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مشین کلین مال 230/235 روپیہ گولڈن مال سارٹیکس کوالٹی 238/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں سٹری مالوں کے 7200/7400 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 245/250 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ یوکرین 8 ایم ایم 270/280 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کینیڈا 9 ایم ایم 380/390 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 485/490 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Apr 15 2024 14:34:31 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 0.50 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 177 تک سودے ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 مئ کی پیمنٹ پر 179 کا خریدار بن جاتا ہے۔ تھل میں بارشوں کا ماحول ہے جس کی وجہ سے آمد رک گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حالیہ بارشوں سے کوئی نقصان تو نہیں سننے میں آیا تاہم 18 سے 20 اپریل کو دوبارہ بارشوں کے امکانات ہیں تھل میں جس کی وجہ سے منڈیوں میں نئی فصل کی آمد مزید تاخیر کا شکار بھی ہو جائے گی اور مال بھی گیلے ہو جائیں گے یہی وجہ ہے آج ملرز کا کراچی والے چنے کی خریداری میں دھیان زیادہ ہے اور مارکیٹ بھی گرم نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 15 2024 14:33:19 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 1000 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 56000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 63000/64000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں انڈین کوالٹی کے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ 100 ڈالر مزید کمزور ہوئ ہے اور 2900 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہوئے ہیں جو کوئٹہ منڈی میں 41500 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل میں مال کم ہیں۔ ٹریڈرز مارکیٹ مزید گرنے کے ڈر کی وجہ سے مال نہیں منگوا رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کافی اوپر ہے۔ .
Apr 15 2024 14:30:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا کوالٹی کوئٹہ منڈی میں 15950 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی 17000/17500 جبکہ ایرانی گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 19000/20000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ حیدرآباد منڈی میں سکھر کوالٹی دھنیا فلٹر مال 16000 جبکہ کچے مال 13000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق رشیا سے بھی مال آئے ہیں کوئٹہ منڈی میں۔ ان کی کوالٹی ہلکی ہے ان کو کلر کر کے 13000 روپیہ من تک فروخت کر رہے ہیں۔ .
Apr 15 2024 14:18:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 139 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں پورٹ کے مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Apr 15 2024 14:16:40 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیزی ہوئی ہے اور یونائیٹڈ شوگر ملز کے سودے 13190 تک ہوے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو 13215/20 جبکہ اتحاد شوگر ملز کے 13225/30 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ .
Apr 15 2024 14:10:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Apr 15 2024 14:09:45 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید 200 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور ملتان منڈی میں دادو کوالٹی 3000 جبکہ سبی کوالٹی 3200 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ گاہک ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ہائبرڈ جوار گنگا 10 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 300 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ پرولائن 350 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پرولائن مال بھی کم ہیں۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ تیز ہوئ ہے 5500/5600 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ ملتان منڈی میں 5300/5400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ .
Apr 15 2024 14:02:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 216 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ بکنگ 15 ڈالر تیز ہوئ ہے اور اور نپر نمبر 1 کوالٹی مسور 725 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 218.76 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ فل حال انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا خریدار ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott