Desi Chickpeas | کالا چنا
Aug 08 2025
Jan 22 2024 14:38:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ اتحاد 13300 جیسے ریٹ بن گئے ہیں 5/6 دن کے اندر اندر لوڈنگ کرانے والا مال۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 13475/85 جبکہ فروری کے سودوں کا 13985 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم ھے۔ .
Jan 22 2024 14:25:29 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر نمبر 1 کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 710 ڈالر فی ٹن تک رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 280.10 روپیہ تک ہے امپورٹ میں .
Jan 22 2024 14:23:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 16000 تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند ہے جس کی وجہ سے فل حال آمدن کھل کر نہیں ہے۔ جہاں آمدن کھل کر ہوگی مارکیٹ تھوڑی بہت نرم ہو سکتی ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 15800 تک بھاؤ ہے 93.310 کلو کا۔ .
Jan 22 2024 13:51:52 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ تیز ہوئ ہے اور 13800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جھنگ بھون 13500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 13650 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو کوئ سیلنگ ہی نہیں ا رہی ہے۔ اتحاد 4/5 دن میں لوڈنگ والی 13300 تک بھاؤ ہیں۔فارورد کے سودے تیز ہو گئے ہیں۔ جنوری 13500 گاہک ہے۔فروری 14000 گاہک بن گیا ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم نظر آ رہی ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اے کے ٹی 13125/13150 روپیہ کوئنٹل بھاؤ بن گئے ہیں۔ زیریں سندھ میں اومنی گروپ 13750 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں لفٹنگ والے مالوں کے پرانے ڈی او کے۔ جبکہ رکھوانے والے مال نئے ڈی او النور 13200 تک بھاؤ مانگ رہے ہیں۔ فل حال مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jan 22 2024 13:33:41 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 700 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 12850/12900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گودام کے مال کے۔ فل حال مارکیٹ میں گھبراہٹ ہے۔ نیچے اکا دکا کنٹینر کا کام ہوتا ہے۔ پچھلے 20/25 دن سے وہ بھی نہیں ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند ہے۔ دال نہیں بن رہی ہے۔ مال خشک نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ میں بھی فل حال گاہکی نہیں ہے کیونکہ برما کی لوکل کراپ اس بار اچھی ہے اور فروری مارچ شپمنٹ نیو کراپ کے سودوں کے ریٹ کم ہو سکتے ہیں۔ .
Jan 22 2024 13:28:24 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19300/400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 22 جنوری 2024 کو کوریا کا تل کا ٹینڈر منظور ہوا ہے جو انڈیا لے گیا ہے۔ 6000 ٹن کا ٹینڈر ہے اور 2049.90 سے 2142 ڈالر فی ٹن تک بولی ہوئ ہے۔ پاکستان میں بھی وارہ تھا لیکن پاکستان میں اتنی زیادہ مقدار میں کسی ایکسپورٹر کے ہاتھ میں مال نہیں تھا۔ .
Jan 22 2024 12:55:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسیٰ لائن ہائبرڈ مال تقریباً نہیں ہیں۔ اکا دکا ہیں 2750/2800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ ٹریڈرز تھل سے خریداری کر کے بیچ رہے ہیں۔ لالا موسیٰ دیسی مال 3400/3500 روپیہ من کا گاہک بن جاتا ہے۔ تھل لائن 6900/7000 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں بیچ بھی کم ہے۔ .
Jan 22 2024 12:48:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو نرم ہوئ ہے اور 150 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی کمزور ہے۔ بکنگ 435 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 133.41 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 280.10 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ییلو پیس لوکل میں مال کم ہیں۔ پائپ لائن میں بھی مال کم بک ہوئے ہیں۔ صرف فل حال نیچے ڈیمانڈ کمزور ہے۔ .
Jan 22 2024 12:46:38 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9550/9650 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔۔ حیدر آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ کابلی مونگ کے حیدر آباد منڈی میں 9000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ تاہم گاہک بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق 10/20 سال پہلے تنزانیہ کے مال 25/50 کنٹینر آتے تھے اگر لوکل میں مونگ کی شارٹیج ہو تو اور وہ بھی بک نہیں پاتے تھے۔ مال باریک ہوتے ہیں ملرز خدیراری نہیں کرتے ہیں۔ نئے امپورٹرز مال منگوا لیتے تھے۔ تاہم اب پچھلے 3/5 سال میں نئے امپورٹرز کی تعداد کثیر ہو گئ ہے۔ پچھلے سال بھی کافی مال آئے تھے جو ابھی 4200 میں بھی با مشکل بکتے ہیں۔ تنزانیہ کے جو اس بار آئے ہیں 7000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Jan 22 2024 12:40:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 180/180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ 5 فروری کے سودوں کے 182.5 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7375 روپیہ من ملتان 7325 روپیہ من جبکہ فیصل آباد منڈی میں 7250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی ٹھنڈی ہے۔ مارکیٹ سست ہے۔ بکنگ 605 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے جو کراچی پورٹ پر 183.86 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے نرم ہے اور 280.10 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق امپورٹرز فل حال بکنگ میں نہیں جا رہے ہیں کیونکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی ناقص رہ گئ ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott