Kabuli Chickpeas | چنا سفید
Sep 04 2025
Aug 30 2023 11:47:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ کھلتے ساتھ ہی دوبارہ بہتر ہو گئ ہے اور جے ڈی یونائٹڈ 15450/15500 روپیہ کوئنٹل کا لیول بن گیا ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من تیز ہو گئ ہے اور ستمبر 16700 روپیہ کوئنٹل ریٹ بن گیا ہے۔ .
Aug 30 2023 11:42:43 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 15950 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلاںوالی پاپولر 15750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سورج 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 15700 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 15325/50 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جبکہ فل ستمبر 16600 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ اپر سندھ میں ڈھرکی اے کے ٹی 15800 جبکہ گھوٹکی 15850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ میں مہران فاران آباد گار وغیرہ 16150 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مٹیاری شوگر ملز نے جن کے مال پرانے پڑے ہیں ان پر ٹیکس لگا دیا ہے جتنا پرانا مال پڑا ہے اتنا زیادہ ٹیکس ہے۔ جولائ اگست کے سودوں پر ٹیکس نہیں ہے۔ 2% سے لے کر 12% تک ٹیکس ہے۔ جتنا پرانا مال اتنا زیادہ ٹیکس پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مل سے جب مال اٹھتا ہے تب انوائس کٹتی ہے۔ اس پر مل ٹیکس دیتی ہے اور مٹیاری میں کافی پرانے لوگوں کے مال پڑے ہیں اور اب ریٹ ہی ڈبل ہو گیا ہے۔ اس لیے انہوں نے آگے جن کے مال پڑے ہیں ان پر ٹیکس لگا دیا ہے۔ دوسری جانب اگر ریٹوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو اگست میں 32 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے۔ فارورڈ میں لوگوں نے اچھے نفعے کئے ہیں۔ اب مزید فارورڈ کے کام میں ٹریڈرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ کیونکہ چینی کے کام میں ساتھ ساتھ مسئلے بھی آ جاتے ہیں۔ کبھی گورنمنٹ آ جاتی ہے۔ اس لیے ان مسائل کو بھی مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ .
Aug 30 2023 10:57:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 19500 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ دوسری جانب انڈیا مارکیٹ 500 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئ ہے اور 13884 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی۔ .
Aug 30 2023 10:56:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلوپیس کراچی مارکیٹ میں 111.25 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ 75 پیسے بہتر ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 304.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ اور سپلائ کے حوالے سے مزے داری نہیں ہے۔ تاہم ڈالر یا بکنگ بہتر ہونے کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ .
Aug 30 2023 10:52:13 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو تیز ہوئے ہیں اور ایڈوانس پیمنٹ پر 167 کیش پیمنٹ پر 168 جبکہ 10 دن بعد پیمنٹ پر 169.5 روپیہ کلو تک موصول ہوئے ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر 304.5 روپیہ تک ریٹ موصول ہوا ہے امپورٹ میں۔ مجموعی طور پر بہتری نظر آ رہی ہے۔ سرگودھا منڈی میں 6850 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 30 2023 10:49:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمدن تھی۔ 16000 سے 18000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی وی آئ پی مال کے 33600 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ اچھے مال فوراً ِبک جاتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں نئے ہائبرڈ مال 16000/16500 روپیہ من ریٹ ہے۔ جبکہ پرانے کولڈ سٹور مال 14000/14500 روپیہ من ریٹ ہے۔ .
Aug 30 2023 10:45:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ دیسی فتح جنگ ہری پور کوالٹی 4400 روپیہ من ریٹ ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 30 2023 10:40:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں 7650/7750 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ مونگ حیدرآباد منڈی میں 7800 روپیہ من ریٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ فلحال رکی سی ہے۔ .
Aug 29 2023 19:14:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے بھاؤ 50 روپیہ کوئنٹل مزید کم ہوے ہیں اور 15350 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Aug 29 2023 18:12:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے ریٹ فیصل آباد 7760/7750 روپیہ من تک ریکارڈ کئے گئے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کمرمشانی لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فی ایکڑ پیداوار انتہائی کم آ رہی ہے۔ امید ہے ایک ہفتہ اور میانوالی ضلع کی منڈیوں میں آمد ہو گی۔ اس کے بعد آمد ٹوٹ جاے گی۔ مجموعی طور پر مونگ ثابت میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اگر آپ بیرونی ممالک سے 560 ڈالر میں مونگ خریدیں تب آپ کو 7800 روپیہ من تک پڑتا ہے فیصل آباد منڈی میں۔ جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ 825 سے لیکر 1100 ڈالر ہے۔ انڈیا میں مونگ ثابت کی شارٹیج ہے۔ اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 04 2025
Sep 04 2025
Sep 04 2025
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott