Clover Seed | برسیم
Aug 16 2025
Aug 04 2023 14:22:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کے بھاؤ کراچی مارکیٹ میں نپر کوالٹی 210 روپیہ کلو ہے ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ 213 روپیہ کلو ہے۔ کھل کر بیچ نہیں ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ کرمسن مسور مال نہیں ہے اور پرچون کوالٹی 235 روپیہ کلو بھاؤ بن گیا ہے۔ .
Aug 04 2023 13:26:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 102 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر ۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ کوئ مزیداری نہیں ہے فل الحال ۔ ییلو پیس کی بکنگ رشیہ سے 325 ڈالر فی ٹن ہے۔ .
Aug 04 2023 13:23:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال شوگر ملز 14200 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ سلانوالی پاپولر 13900 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ المعیز 2 13850 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جھنگ سائڈ سفینہ شوگر ملز 13850 روپیہ کوئنٹل کشمیر 13750 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو حاضر 13500 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے جبکہ اگست 14100 روپیہ کوئنٹل بھاؤ ہے۔ ڈھرکی اے کے ٹی 13800 گھوٹکی 13825 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ زیریں سندھ 14000 کا لیول ہے النور شاہمراد مہران فاران آباد گار وغیرہ کا۔ مجموعی طور پر تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Aug 04 2023 13:22:21 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کابلی چنا کراچی مارکیٹ میں سفید مال 260/265 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ گولڈن مال 280 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ گولڈن مالوں کا گاہک ہے جبکہ سفید مالوں کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور ہی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 288 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ سوڈان کوالٹی پورٹ 265 جبکہ گودام کے مال 270 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم مارکیٹ 5 روپیہ کلو نرم ہے اور 280/290 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ اسٹریلیا سے مال انتہائ ناقص آئے ہیں۔ اسٹریلیا مالوں کا گاہک نہیں بنتا۔ کینیڈا 8/9 325/330 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 340 روپیہ کلو ریٹ ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 405 امیریکا 9 ایم ایم 445 روپیہ کلو ریٹ ہے برانڈڈ مالوں کا۔ باریک چنوں کی مارکیٹ کمزور ہے جبکہ موٹے چنوں کی مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Aug 04 2023 13:15:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 166 روپیہ کلو کے بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج جمعہ ہے اور پنجاب کی مارکیٹیں بند ہیں۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم کی بکنگ کے بھاؤ 530 ڈالر فی ٹن ہے۔ آج ا نٹر بینک میں .ڈالر 288 روپیہ ہے امپورٹ میں۔ .
Aug 03 2023 22:13:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل بڑھ گئی ہے اور 13550 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 13500 موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودوں کی 14125 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج جے ڈی ڈبلیو، یونائیٹڈ اور اتحاد شوگر ملز سے تقریباً 500 گاڑی کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ اتحاد سے 300 ٹرک جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ دونوں ملوں سے 200 گاڑی لوڈ ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت اتحاد شوگر ملز میں یکم اگست تک تقریباً 925000 بوری پڑی ہوئی ہے جو تقریبا 7708 ٹرک بنتی ہے۔ اگر 200 ٹرک بھی اتحاد شوگر ملز سے روزانہ لوڈ ہوں تو تقریباً 38/39 دن میں مل سے ٹوٹل مال فارغ ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سورج اور سویرہ شوگر ملز سے بھی بھرپور لوڈنگ ہو رہی۔ ماہرین کا خیال ہے اگست میں سورج اور سویرہ کی فارغ ہو جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جولائی کے مہینے میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی لفٹنگ ہوئی ہے۔ جبکہ 2 اگست تک ملوں میں 26 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اگر ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار ٹن مال لفٹ ہو تب 30 نومبر تک کا مال بنتا ہے۔ اور اگر 7 لاکھ 50 ہزار ٹن کی رفتار سے لفٹنگ ہو تب نومبر کے مہینے ہی شارٹ فال بن سکتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی دو تین پرانے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جس رفتار سے لوڈنگ ہو رہی ہے کہیں بے تکی تیزی ہی نہ بن جائے۔ اگست کے سودوں کی 14125 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ستمبر میں سکولوں کی چھٹیاں وغیرہ ختم ہو جاتی ہیں تو لوکل فیکٹریاں جو ٹافیاں بناتی وہ بھی چل پڑتی ہیں۔ جبکہ بسکٹ بنانے والی فیکٹریاں بھی چل پڑتی ہے۔ اس کے علاؤہ محرم کا مہینہ ختم ہوتے ہی شادی بیاہ شروع ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ربیع الاول شریف کا مہینہ بھی ستمبر میں ہی شروع ہو گا۔ ربیع الاول شریف میں محرم سے بھی زیادہ لاگت ہوتی ہے چینی کی لحاظ چینی کی مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم سکتی ہے۔ .
Aug 03 2023 17:23:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 13500 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ اتحاد 13450 جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 14075/14100 تک ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے لیکن مجموعی طور پر زبردست قسم کی تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کین کمشنر نے جو 12 شوگر ملوں کو لوڈنگ کیلئے نوٹس جاری کئے البتہ بعد میں 10/15 دن کا ٹائم بھی دے دیا۔ یہ مال پائپ لائن کا حصہ ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کمزور ہو جاے تو اس کے اثرات بڑے خطرناک ہوتے ہیں۔ جب پائپ لائن کے مال فارغ ہونگے تو لوگ ملوں کی طرف رجوع کریں گے تو ملیں پہلے ہی اتنی زیادہ مضبوط ہیں جو ہم اور آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بارڈر بھی بند ہیں اسکی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں خطر ناک حد تک قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب ملوں سے لوڈنگ بھی بھرپور ہو رہی ہے۔ .
Aug 03 2023 17:02:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 200 روپیہ من کمزور ہوے ہیں اور 17800 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ باریک تل 17200 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Aug 03 2023 17:00:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ آج مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 19000 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 19000 ریٹ ہے 93.310 کلو کا۔ انڈیا مارکیٹ 5677 روپیہ کوئنٹل ریٹ ہے انڈین کرنسی میں۔ .
Aug 03 2023 16:59:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی نیا 13300 جبکہ پرانا 11300/400 روپیہ من جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ بکنگ 1070 سے 1100 ڈالر تک ہے۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott